Sat, 16 Jan 2021 18:22:28
امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی آئندہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سینیٹ کو ایک میمو بھیجیں گی۔
View more
Sat, 16 Jan 2021 18:19:48
سعودی انڈر سیکریٹری برائے افرادی قوت وسماجی بہبود ھند الزاہد نے کہا ہے کہ وزارت انصاف میں جج کے عہدوں پر خواتین کی تقرری جلد ہوگی۔ وہ سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے جاری سرکاری مہم پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔
View more
Sat, 16 Jan 2021 17:44:07
تونس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک دیہاتی چرواہے کی مار پیٹ کے واقعے کے بعد کئی شہروں میں لوگ احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق تونس کے شمالی شہر سلیانہ میں جمعہ کے روز سیکڑوں افراد نے پولیس کے ہاتھوں ایک دیہاتی پر تشدد کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ سلیانہ میں پولیس اور مشعل مظاہرین کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔
View more
Sat, 16 Jan 2021 17:40:52
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے ایرانی دھاتوں کے سیکٹر پر پابندیوں کو بڑے پیمانے پر وسیع کیا ہے۔
View more
Sat, 16 Jan 2021 17:33:41
امریکہ نے طے شدہ پالیسی کے مطابق افغانستان میں تعینات فوجی اہلکاروں کی تعداد کم کر کے 2500 کر دی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال نومبر میں افغانستان میں تعینات فورسز کی تعداد میں مزید کمی کا اعلان کیا تھا۔
View more
Sat, 16 Jan 2021 17:31:15
ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز ایران کے پاسداران انقلاب کی فوجی مشقوں کے دوران زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں اور ملک کے اندر تیار کیے جانے والے فوجی ڈرونز ٹیسٹ کر کے ان کی کارکردگی کی جانچ پرکھ کی گئی۔
View more
Sat, 16 Jan 2021 17:27:43
امریکی نائب صدر مائیک پینس نے جمعرات کے روز امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل کی حفاظت پر تعینات فورسز سے ملاقات کے لیے وہاں کا دورہ کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
View more
Thu, 14 Jan 2021 17:40:07
بدھ کو امریکی ایوان نمائندگان میں رائے شماری کے دوران مواخذے کے حق میں 232 ووٹ آئے جبکہ 197 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ مواخذے کے حمایت کرنے والوں میں صدر ٹرمپ کی اپنی جماعت کے دس ریپبلیکن ارکان بھی شامل تھے۔
View more
Thu, 14 Jan 2021 17:36:17
سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹویٹر نے تشدد برپا کرنے میں صدر ٹرمپ کے کردار کے لیے ان پر پابندی لگانے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ تاہم اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اقدام کے ’حقیقی اور اہم مضمرات‘ بھی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy