Tue, 04 Jul 2017 21:28:17SO Admin
ہندوستان کے سب سے بڑے ریڈ لائٹ ایریا سونا گاچھی میں بھی جی ایس ٹی نافذ ہونے کا اثر ہو رہا ہے۔ایک طرف جہاں کنڈوم کے اوپر زیرو فیصد ٹیکس لگنے کی خوشی ہے، وہیں سینٹری نیپکن پر 18فیصد جی ایس ٹی فکر کی بات ہے۔یہاں اوشا کو-آپریٹو بینک ہے جسے جنسی کارکن ہی چلاتی ہیں۔
View more
Tue, 04 Jul 2017 21:23:45SO Admin
ہندوستانی سرحد میں غیر قانونی مداخلت اور اس کے بعد مان سروور یاترامیں خلل ڈالنے سے ہندوستان اور چین کے تعلقات اور تلخ ہو گئے ہیں۔سرحد پر جو کشیدگی ہے اس کا اثر سڑکوں پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔چین کے خلاف غصہ ابل رہا ہے جو منگل کو ملک کے دارالحکومت دہلی کی سڑکوں پر بھی دکھا۔چین کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لئے دہلی میں سودیشی جاگرن منچ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنا غصہ ظاہر کرنے کے لئے چینی سفارت
View more
Tue, 04 Jul 2017 21:19:17SO Admin
کانگریس پارٹی اپنی کھوئی زمین کی تلاش کے لئے 10جولائی کو مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں تقریبا ایک لاکھ لوگوں کی ریلی کرے گی۔اس سے پہلے صوبہ بھر میں کانگریس سوابھیمان یاترا نکالی جا رہی ہے، اس یاترا میں ہر بلاک سطح پر گھڑے پھوڑکر ’’شیوراج کا پاپ کا گھڑا بھر گیا، جنتا پھوڑے گی‘‘کے نعرے کو عوام کے دماغ پر چسپاں کرنے کی کوشش ہوگی۔10جولائی کو بھنڈ میں ہونے والی ریلی میں کانگریس کے تمام بڑے لیڈر گھڑے پھوڑکر ع
View more
Tue, 04 Jul 2017 21:10:50SO Admin
پاکستان میں بیٹھے بین الاقوامی دہشت گرد سید صلاح الدین کو UNSCکی ممنوعہ لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ہندوستانی سکیورٹی ایجنسیوں نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔امریکہ کی طرف سے صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد اعلان کرنے کے بعد ہندوستانی ایجنسیوں نے اب صلاح الدین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل( (UNSCکی ممنوعہ لسٹ میں شامل کرنے کے لئے سفارتی سطح سے کام شروع کر دیا ہے۔
View more
Tue, 04 Jul 2017 21:07:17SO Admin
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی بیرون ملک چھٹیاں مناکر ہندوستان واپس لوٹ آئے ہیں۔راہل نے واپس آتے ہی نریندر مودی حکومت پر جی ایس ٹی کو لے کر نشانہ لگایا تھا۔راہل گاندھی نے جی ایس ٹی کی وجہ سے معذور افراد پر ٹیکس کے بوجھ کی آواز اٹھائی تھی، جس پر منگل کو وزارت خزانہ نے صفائی جاری کی ہے۔وزارت خزانہ نے پریس ریلیز نکال کر صاف کیا ہے کہ معذور افراد کے کام آنے والے تمام پروڈکٹس پر زیادہ ٹیکس نہیں لگایا گیا
View more
Tue, 04 Jul 2017 18:56:23SO Admin
دنیا کی نمبر ایک سیڈ ٹینس کھلاڑی اور موجودہ فاتح برطانیہ کے اینڈی مرے نے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن کا آغاز فتح کے ساتھ کیا ہے۔چوٹ سے واپسی کرتے ہوئے مرے نے پیر کو میس سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں قازقستان کے الیگزینڈر ببلک کو مات دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
View more
Tue, 04 Jul 2017 18:52:17SO Admin
تنخواہ تنازعہ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے دورے کے بائیکاٹ کی دھمکی کے باوجود آسٹریلیا اے کے کھلاڑی ٹریننگ کے لئے پہنچے۔مہینوں کی بات چیت کے بعد بھی کھلاڑی اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)نئے تنخواہ معاہدے پر رضامندی نہیں بنا سکے جس سے جون کے آخر میں معاہدہ ختم ہونے کے بعد 230کھلاڑی بے روزگار ہو گئے۔
View more
Tue, 04 Jul 2017 18:48:04SO Admin
کیریئر گرینڈسلیم پورا کرنے کی امید لگائے بیٹھے اسٹین واورنکا ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے مرد سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے۔بائیں گھٹنے میں چوٹ سے پریشان واورنکا کو کل رات آل انگلینڈ کلب کے سینٹر کورٹ پر ڈینل مدویدیف نے چار سیٹ میں 6-4، 3-6، 6-4، 6-1سے شکست دی۔
View more
Tue, 04 Jul 2017 18:45:42SO Admin
چوتھے ون ڈے میچ میں عالمی فہرست میں تیسرے نمبر کی ہندوستان ٹیم کو شکست دینے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم اور اس کے کوچ اسٹیورٹ لاء کی خوشی کا ٹھکانا نہیں ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ اسٹیورٹ لاء نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اورٹیم نے حال ہی میں دنیا کی دو بہترین ٹیموں کو شکست دی ہے۔میچ کے بعد لاء نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے کچھ ہفتے پہلے پاکستان کو شکست دی تھی وہ بھی 300کے ہدف کا تعاقب
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy