Sat, 08 Jul 2017 19:52:46
اپنے رشتہ کی ایک بہن کو بھگانے میں مدد کرنے والے ایک شخص کو اس کے رشتہ داروں نے مبینہ طور پر چاقو مار کرہلاک کر دیا اور اس کے بھائی کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل پیش آیا ہے ۔
View more
Sat, 08 Jul 2017 19:15:37
اتراکھنڈ میں شدید بارش کی وجہ سے ہفتہ کو 100سے زائد سڑکوں پر آمدورفت میں خلل پڑاہے ۔علاقائی محکمہ موسمیات کے دفتر نے کچھ علاقوں میں معمول سے کم بارش ہونے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔
View more
Sat, 08 Jul 2017 19:09:18
ہریانہ کے جھجھر ضلع میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے، ان کی گاڑی کے ایک ٹرک سے متصادم ہو جانے کی وجہ سے یہ حادثہ رونماہوا ہے ۔
View more
Sat, 08 Jul 2017 19:06:31
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہفتہ کو گورکھپور دورے پرہیں،وزیر اعلی یوگی کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے سی آر پی ایف کے سب انسپکٹر صاحب شکلا کے گھر پہنچے اور گھر والوں سے مل کر تعزیت کا اظہار کیا۔یوگی نے خاندان کو 6 لاکھ کا چیک بھی سونپا، حالانکہ وزیر اعلی کے دورے کو لے کر انتظامیہ کی تیاریوں پر پھر تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا۔
View more
Sat, 08 Jul 2017 18:54:23
آر جے ڈی سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو یادو اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف پڑے سی بی آئی کے چھاپے کے بعد کانگریس کھل کر ان کی حمایت میں آ گئی ہے۔کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اشوک چودھری نے کہا کہ ہم لالو کے ساتھ کھڑے ہیں، بہار حکومت میں وزیر اشوک چودھری نے لالو پر پڑے سی بی آئی کے چھاپے کے لیے بی جے پی پر حملہ بولاہے ، اشوک چودھری نے کہا کہ بی جے پی سیکولر طاقتوں کو کمزور کر رہی ہے۔
View more
Sat, 08 Jul 2017 18:47:30
مغربی بنگال کے بسیرہاٹ میں بھڑکے تشدد کے بعد مختلف سیاسی پارٹی کے لیڈر علاقے میں جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔بی جے پی کا مرکزی سطح کا وفد وہاں پہنچ چکا ہے، یہ وفد بسیرہاٹ جانے کے لیے نکلا، لیکن پولیس نے انہیں کو مدھیم گرام میں روک لیا، ان کو روکنے کے بعد پولیس اور بی جے پی وفد کے درمیان جانے کو لے کر تکرار بھی ہوئی، بی جے پی کے تین ممبران پارلیمنٹ میناکشی لیکھی، اوم ماتھر اور ستیہ پال سنگھ کو حراست می
View more
Sat, 08 Jul 2017 18:44:26
کیجریوال حکومت دہلی میں آج سے نئی میگا ہیلتھ اسکیم شروع کرنے جا رہی ہے، جس کے تحت دہلی حکومت کے تحت آنے والے کسی بھی سرکاری اسپتا ل میں آپریشن کے لیے 30دن سے زیادہ کی ویٹنگ کی صورت میں اس مریض کا آپریشن دہلی کے پرائیوٹ اسپتالوں میں کروایا جائے گا جس کا خرچ دہلی سرکار اٹھائے گی۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال آج اس اسکیم کا آغاز کریں گے ، اتنا ہی نہیں، ایم آرآئی ، سی ٹی اسکین اورپی ٹی ،سٹی اسکین ج
View more
Thu, 06 Jul 2017 22:07:59
سپریم کورٹ نے جمعرات کو فیصلہ سنایا کہ فرضی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ریزرویشن کے تحت ملی سرکاری نوکری یا داخلے کو قانون کی نظروں میں جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مہاراشٹر حکومت کی طرف سے دائر عرضی سمیت مختلف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جمعرات کو یہ فیصلہ سنایا۔چیف جسٹس جے ایس کھیہر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے اس تناظر میں بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے
View more
Thu, 06 Jul 2017 21:43:54
دہشت گرد برہان وانی کی برسی پر ہنگامے کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے دھر پکڑ مہم چلا رکھی ہے۔حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق اور سید علی شاہ گیلانی کو ان کے گھر میں ہی نظربند کر دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy