Wed, 12 Jul 2017 20:23:37
پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ نے 35کھلاڑیوں کو 2017-18کے سنٹرل کانٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے ،اس نئے سنٹرل کانٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2017 سے 30؍جون 2018تک ہوگا۔ گذشتہ کنٹریکٹ 30کھلاڑیوں کو دیا گیا تھا جن میں سے 22یہ نیا کانٹریکٹ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ آٹھ کھلاڑی عمران خان سینئر، محمد عرفان، خالد لطیف، شرجیل خان، سہیل تنویر، عمر اکمل، انور علی اور ذوالفقار بابر اس بار سینٹرل کانٹریکٹ
View more
Tue, 11 Jul 2017 21:20:52
مودی سرکارکوبڑادھچکادیتے ہوئے سپریم کورٹ نے ملک میں بیف کی تجارت پر پابندی کے مجوزہ قانون کومعطل کردیاہے۔حکومت کا موقف ہے کہ وہ اس قانون کے ذریعے ملک میں بیف کی غیر قانونی کاروبار کو روکنا چاہتی ہے۔اس آرڈرکے تحت گائے کے ذبح کرنے پر پابندی کے علاوہ بھینسوں اور اونٹوں کی تجارت کو بھی روکنا مقصود تھا۔سپریم کورٹ کے جج نے اپنے حکم میں کہا کہ یہ قانون ملک میں گوشت اور چمڑے کی صنعت کو متاثر کرے گا جس سے
View more
Tue, 11 Jul 2017 21:14:10
بہار میں لالو پرساد اور نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادوپربدعنوانی کے معاملے اور بی جے پی کے استعفیٰ کے بعد کے دباؤ کے درمیان آر جے ڈی نے تو واضح کر دیا ہے کہ تیجسوی استعفیٰ نہیں دیں گے۔ان سب سیاسی گہما گہمی کے درمیان جے ڈی یوکی منگل کواہم میٹنگ ہوئی۔ذرائع کے مطابق ،اس میٹنگ میں آر جے ڈی لیڈر اور نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادوکواوروقت دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 11 Jul 2017 21:08:06
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ موصل کی بازیابی کے لیے عراقی فورسز اور اس کی مدد کرنے والے امریکی اتحاد نے اس طرح کے حملے کیے جو انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور یہاں تک کہ جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔
View more
Tue, 11 Jul 2017 21:06:00
پاکستان میں دہشت گردوں کے ساتھ رابطوں کی حامل یا شدت پسندی اور فرقہ واریت پھیلانے والی قریب پینسٹھ ممنوعہ تنظیمیں ایسی ہیں، جو ابھی تک انٹرنیٹ پر سرگرم ہیں اور سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی فعال نظر آتی ہیں۔اس بارے میں پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے منگل گیارہ جولائی کے روز اپنے ایک تفصیلی جائزے میں لکھا ہے کہ ابھی حال ہی میں پاکستان میں یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ ای
View more
Tue, 11 Jul 2017 20:39:49
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کرکٹ سے کمائی گئی رقم کی تفصیلات اور غیر ملکی دوروں کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ سے حاصل کی گئی آمدنی کے بارے میں رپورٹ جمع کروانے کاحکم دیاہے۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ عمران خان نے سنہ 1973سے لے کرسنہ 1983تک پیسہ کمایابھی یانہیں اوراگرپیسہ کمایاہے تو اس کی تفصیلات بھی دینی ہوں گی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین ر
View more
Tue, 11 Jul 2017 20:35:19
اردوکے مشہور شاعر اسد اللہ خاں غالب نے شاید ایسے موقع کے لئے ہی یہ کہا تھا کہ چند تصویر بتاں، کچھ حسینوں کے خطوط ۔۔۔ بعد مرنے کے مرے گھر سے یہ سامان نکلا۔ یہ شعر بالی ووڈ کی باربی ڈول کٹرینہ کیف کی لیبیا کے مقتول مرد آہن کرنل معمر القذافی کے ہمراہ 15 سال پرانی ایک تصویر کی ان دنوں میڈیا گردش پر حرف بہ حرف صادق آتا ہے، جس میں وہ کرنل قذافی کے پہلو میں بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔یاد رہے کہ کترینہ کیف نے کی
View more
Tue, 11 Jul 2017 19:09:47
ٹیم انڈیا کے لیے ویسٹ انڈیز دورے کا اختتام اچھا نہیں رہا، کیونکہ اس سیریز کے واحد ٹی- 20میں ویسٹ انڈیز نے اتوار کو بری طرح شکست دی۔ویسٹ انڈیز کے سلامی بالے ایون لوئیس (125رن ، 62گیند، 6چوکے، 12چھکے)نے اکیلے دم پر میچ کو اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈال دیا۔کنگسٹن کے شبینا پارک اسٹیڈیم میں سیریز کا واحد مقابلہ کھیلا گیا، جس میں ویسٹ انڈیز کپتان کارلوس بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
View more
Tue, 11 Jul 2017 19:05:46
رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو رہے سری لنکا کے دورے کے لیے اتوار کو ہندوستا ن کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیاہے۔اسٹار بلے باز روہت شرما اور تیز گیند باز محمد سمیع کو ٹیسٹ ٹیم میں واپس بلا لیا گیا ہے۔انڈین ٹیم 26؍جولائی سے 6 ؍ستمبر کے درمیان سری لنکا کے دورے پر رہے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy