Sat, 26 Oct 2024 10:15:39
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ بننے والے مدھو کوڑا کو عدالت سے جھٹکا لگا ہے، کیونکہ سپریم کورٹ نے ان کی سزا پر عبوری حکم حاصل کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد مدھو کوڑا جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کمار اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ نے جمعہ کو اس درخواست پر سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سناتے
View more
Fri, 25 Oct 2024 14:39:54
کرناٹکا کے غیر قانونی کان کنی کے اسکینڈل میں ایک تاریخی فیصلے کے تحت، کانگریس کے رکن اسمبلی ستیش کرشنا سئیل اور ان کے ساتھیوں کو ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو سزا سنانے کے بعد سی بی آئی نے گرفتار کرلیا ہے۔یہ گرفتاری بنگلورو کی خصوصی عدالت برائے عوامی نمائندگان کے فیصلے کے بعد عمل میں آئی۔ جو کئی سال سے چل رہے کروڑوں روپے کے اس اسکینڈل میں ایک بڑی پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔ یہ افراد 2009-10 کے دوران ب
View more
Thu, 24 Oct 2024 19:54:29
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔
View more
Thu, 24 Oct 2024 19:36:47
مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی خبر ملی، پولیس، ایس آر پی ایف، فائر بریگیڈ، اور میونسپل کارپوریشن کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔
View more
Thu, 24 Oct 2024 19:16:41
اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو اور کھیر سیٹ سے چارو کین کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Thu, 24 Oct 2024 18:51:29
لگاتار تنازعات کا سامنا کر رہے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے لیے ایک نئی مشکل پیدا ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، لبرل پارٹی کے رہنماؤں نے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید برآں، ٹروڈو کو پارٹی قیادت چھوڑنے کے لیے صرف 4 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
View more
Thu, 24 Oct 2024 18:45:44
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ، چھاترا لیگ، کو دہشت گرد جماعت قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کا مقصد ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور سیاسی استحکام کو فروغ دینا ہے۔
View more
Thu, 24 Oct 2024 18:15:26
امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی گاڑی ایک حادثے سے بال بال بچ گئی، جبکہ غلط سمت سے آنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بعد کملا ہیرس کی جان کو لاحق خطرات کو روکنے میں ناکامی پر ایک بار پھر امریکہ کی خفیہ سروسز پر تنقید کی جا رہی ہے۔
View more
Thu, 24 Oct 2024 18:07:06
دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم کر کے آلودگی کی سطح کو نیچے لانا ہے۔ کونسل نے یہ فیصلہ کمیشن برائے ایئر کوالیٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) کی ہدایت پر کیا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy