ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے قریب پتور میں تیز رفتار کار کی آٹو رکشہ سے ٹکر، باپ اور پانچ بچے زخمی

منگلورو کے قریب پتور میں تیز رفتار کار کی آٹو رکشہ سے ٹکر، باپ اور پانچ بچے زخمی

Tue, 10 Mar 2026 13:13:51    S O News
منگلورو کے قریب پتور میں تیز رفتار کار کی آٹو رکشہ سے ٹکر، باپ اور پانچ بچے زخمی

 پتور ، 10 / مارچ (ایس او  نیوز) اپن انگڈی میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے اور ان کا باپ اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک تیز رفتار کار نے اُس آٹو رکشہ ٹکر ماری جس میں یہ لوگ سفر کر رہے تھے ۔
    
اطلاع کے مطابق یہ حادثہ کل شام کو پیش آیا جس میں زخمی ہونے والوں کی شناخت اور بچوں کے باپ آٹو ڈرائیور قلندر شافع کے علاوہ اس کے بیٹے محدم جازیر (13 سال)، محمد ارشاد (11 سال)، محمد رازق (9 سال)، محمد نور (5 سال) اور سازمہ (4 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ ان میں سے قلندر شافع، سازمہ اور محمد جازیر کو گہری چوٹیں آئی ہیں اور انہیں بہتر علاج کے لئے منگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ قلندر شافع سرکاری ماڈل ہائیر پرائمری اسکول سے اپنے بچوں کو گھر کی طرف لے جا رہا تھا ۔ اس دوران منگلورو سے اپن انگڈی کی طرف آنے والی ایک تیز رفتار کار نے سروس روڈ پر مڑتے ہوئے اس کے رکشہ کو زوردار ٹکر ماری ۔ اس کے نتیجے میں آٹو رکشہ الٹ گیا اور اس میں سفر کرنے والے تینوں افراد زخمی ہوگئے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور کی طرف سے بے پروائی اور انتہائی تیز رفتار سے گاڑی چلانے کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔
    
اس ضمن میں مقامی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: