سرسی 7 / فروری (ایس او نیوز) سرسی مارکیٹ پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے عوامی مقام پر گانجہ نوشی کرنے والے تین ملزمین کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت روشن پردیپ پالیکر (24 سال)، منی کنٹا سندیش ریونکر(18 سال)، سورج اودئے ریونکر (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملزمین مارکیٹ پولیس اسٹیشن تھانے کی حدود میں واقع شیوانی ہوٹل کے قریب ایک کھلی جگہ پر گانجہ نوشی کے بعد نشے اور مستی میں جھول رہے تھے ۔ اس بات کی مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ این ڈی پی ایس قانون کے تحت گرفتاری کے بعد ملزمین کی طبی جانچ کروائی گئی اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔