ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں منعقد ہوا مویشیوں کو ڈرانے کا مقابلہ

منڈگوڈ میں منعقد ہوا مویشیوں کو ڈرانے کا مقابلہ

Mon, 10 Feb 2025 19:44:52    S O News
منڈگوڈ میں منعقد ہوا مویشیوں کو ڈرانے کا مقابلہ

منڈگوڈ،  10 / فروری (ایس او نیوز) شہر کے سرسی روڈ پر مہالے مل کے عقب میں ریاستی سطح کا مویشیوں کو ڈرانے کا مقابلہ منعقد کیا گیا جو تماش بینوں کے لئے انتہائی دلکشی اور دلچسپی کا سبب بن گیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ تقریباً دس سال بعد منعقد ہونے والے اس مقابلے میں ریاست بھر سے ڈھائی سو سے زائد مویشی شامل رہے ۔ بائکس، سونے کے زیور جیسی قیمتی اشیاء جیتنے والوں کے لئے بطور انعام رکھی گئی تھیں ۔ اس کے علاوہ مقابلے میں شریک ہونے والوں نے اپنے مویشی کو پکڑ کر قابو میں کرنے والوں کو ہزاروں روپے ، موبائل فون جیسی چیزیں انعام میں دینے کی شرط بھی رکھی تھی ۔ 
Mundgod_Cattle_Scaring_Competition_2
 


Share: