ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ: غیر قانونی گوا شراب کی نقل و حمل میں ملوث پولیس اہلکار سنتوش لمانی گرفتار، ایس پی نے کیا معطل

انکولہ: غیر قانونی گوا شراب کی نقل و حمل میں ملوث پولیس اہلکار سنتوش لمانی گرفتار، ایس پی نے کیا معطل

Sun, 09 Feb 2025 12:10:40    S.O. News Service

انکولہ ، 9/فروری (ایس او نیوز) گوا سے غیر قانونی شراب کی نقل و حمل کے دوران انکولہ پولیس کے چھاپے میں ہلیال پولیس اسٹیشن کے اہلکار سنتوش لمانی کو گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ واقعے کے پیش نظر  ضلع پولیس ایس پی مسٹر ایم۔ نارائن نے واقعے کے فوری بعد معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔

پتہ چلا ہے کہ ہلیال پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہے سنتوش لمانی نے منڈیا ضلع کے سری رنگ پٹن کے پانڈوپورا علاقے سے وابستہ دیواکر آر. ایرئیّا کرشنپّا کے ساتھ مل کر سویفٹ کار میں گوا سے تقریباً 80 ہزار مالیت کی شراب کو شیموگہ  اور منڈیا اضلاع کی جانب منتقل کرنے کی کوشش کی۔

واقعے کے وقت، انکولہ  پولیس نے ہٹٹیکری ٹول گیٹ کے قریب گاڑی کا اچانک معائنہ کیا جس میں گوا کی شراب بھی برآمد ہوئی۔ اس چھاپے میں سنتوش لمانی سمیت کل تین افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ غیر قانونی سرگرمی میں براہ راست ملوث پائے جانے پر ضلع کے ایس پی نے متعلقہ افسر کو فوری طور پر معطل کر نے کا حکم صادر کیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران، سنتوش لمانی کے وکیل نے ضمانت کی درخواست دی جس پر عدالت نے معاملے کی سماعت کے بعد ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کر دیا ہے۔ نوٹ کرنے کی بات ہے کہ سابقہ موقع پر بھی سنتوش لمانی کو گوا شراب کی نقل و حمل کے دوران گوگرن پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، لیکن اب یہ واقعہ ان کی دوسری مرتبہ گرفتاری کا سبب بنا ہے۔


Share: