کاروار 7 / فروری (ایس او نیوز)اُترکنڑا ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، اور محکمہ کنڑا و ثقافت کے اشتراک سے 10 فروری کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں کائیک شرن جینتی منائی جائے گی۔
اس تقریب کا افتتاح ڈسٹرکٹ انچارج وزیر منکال ایس ویدیا کریں گے، جبکہ کاروار رکن اسمبلی ستیش کے سائل صدارت کریں گے۔
اس پروگرام میں بسوراج ہوراٹی، آر وی دیشپانڈے، ایم پی ویشویشورہیگڑے کاگیری، ایم ایل ایز شیورام ہیبار، دینکر شیٹی، بھیمنا ٹی نائک، ایم ایل سیز ایس وی سنکنور، شانتارام بدنا سدی، اور گنپتی ڈی الویکر سمیت دیگر معززین شرکت کریں گے۔