ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انجمن پی یو کالج بھٹکل کا سالانہ جلسہ؛ مہمان خصوصی نے جدید دور میں کاروباری مہارت حاصل کرنے، طلبہ پر دیا زور

انجمن پی یو کالج بھٹکل کا سالانہ جلسہ؛ مہمان خصوصی نے جدید دور میں کاروباری مہارت حاصل کرنے، طلبہ پر دیا زور

Mon, 10 Feb 2025 11:39:18    S O News
انجمن پی یو کالج بھٹکل کا سالانہ جلسہ؛ مہمان خصوصی نے جدید دور میں کاروباری مہارت حاصل کرنے، طلبہ پر دیا زور

بھٹکل  ، 10/فروری (ایس او نیوز)انجمن پی یو کالج، بھٹکل کا سالانہ جلسہ اتوار کو انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدرمحمد صادق پلّور کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس  میں معزز مہمانان، اساتذہ، طلبہ، اور والدین نے  شرکت کرتے ہوئے کالج کی سرگرمیوں سے واقفیت حاصل کی۔

علی شاذ ارمار کی تلاوت  کلام پاک  سے  جلسہ کا آغاز  ہوا،  ابو ذر گوائی نے نعتیہ اشعار پیش کیے۔ جبکہ  مہمانِ خصوصی کے طور پر تشریف فرما قاضی جماعت المسلمین بھٹکل، مولانا عبد الرب خطیبی ندوی نے نہایت بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ 

ایک اور مہمان نوید دامودی جو   ایکسپریس سوق ڈاٹ کام کے  فاؤنڈر اور سی ای او   ہیں،  نے  طلبہ کو جدید دور میں کاروباری مہارت (Entrepreneurship) کی اہمیت کو سمجھنے اور خود کا کاروبار کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محنت، دیانت داری، اور تخلیقی سوچ کے ذریعے ہر نوجوان اپنے روشن مستقبل کی تعمیر کر سکتا ہے۔

انجمن حامئی مسلمین کے جنرل سیکریٹری  اسحاق شاہ بندری،  نائب صدر دوم ڈاکٹر زبیر کولا، کالج پرنسپل یوسف کولا و دیگر ذمہ داران بھی  موجود تھے   جنہوں نے طلبہ اور والدین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی کی طرف بھی توجہ دینے کی تلقین کی اور انجمن کی تعلیمی خدمات سے آگاہ کرایا۔

 جلسہ میں ہونہار طلبہ کو مختلف میدانوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر اُن کی حوصلہ آفزائی کی گئی اور اُنہیں نعامات سے نوازا گیا۔دعائیہ کلمات کے ساتھ جلسے کا اختتام   ہوا۔

For more photos, click here


Share: