ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک آیوکتہ افسران کا 20 فروری کوہوگا بھٹکل دورہ؛ سنیں گےعوامی شکایات

لوک آیوکتہ افسران کا 20 فروری کوہوگا بھٹکل دورہ؛ سنیں گےعوامی شکایات

Fri, 07 Feb 2025 23:08:07  IG Bhatkali   S O News
لوک آیوکتہ افسران کا 20 فروری کوہوگا بھٹکل دورہ؛ سنیں گےعوامی شکایات

کاروار7/ فروری (ایس او نیوز): لوک آیوکتہ افسران 20 فروری کو بھٹکل کا دورہ کریں گے بھٹکل تعلقہ پنچایت دفتر کے آڈیٹوریم میں صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک تعلقہ سطح کی عوامی شکایات کی سماعت کریں گے۔

پریس ریلیز کے مطابق، عوام رشوت، سرکاری فنڈز کے غلط استعمال، فرائض میں لاپرواہی، ناقص سرکاری منصوبے اور دیگر شکایات فارم-1 اور فارم-2 کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے عوام درج ذیل نمبروں پر لوک آیوکتہ افسران سے رابطہ کر سکتے ہیں: (08382)-295293، 220198، 222250، 222022، 229988۔


Share: