Sun, 27 Oct 2024 10:47:02
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے ماحول میں تمام پارٹیاں اپنے امیدواروں کا اعلان کر رہی ہیں اور حکمت عملی ترتیب دے رہی ہیں۔ ایسے میں عام آدمی پارٹی (عآپ) نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اس مرتبہ مہاراشٹر میں انتخابی میدان میں نہیں اترے گی۔ پارٹی کے مطابق، عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم چلائیں گے تاکہ انہیں کامیاب بنانے میں مدد مل سکے۔
View more
Sat, 26 Oct 2024 20:17:22
بینگلور کی خصوصی عدالت نے اپنے ایک اہم فیصلے میں کاروار کے کانگریسی ایم ایل اے ستیش سئیل کو بیلکیری بندرگاہ سے غیر قانونی کان کنی کی اسمگلنگ کے معاملے میں ملوث پاتے ہوئے سات سال قید کی سزا کے ساتھ کروڑوں روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ یہ مقدمہ اتر کنڑا ضلع کے انکولہ میں واقع بیلکری بندرگاہ پر غیر قانونی خام لوہے اور میگنیز کی اسمگلنگ سے متعلق ہے جس میں ایم ایل اے کو متعدد الزامات میں قصوروار
View more
Sat, 26 Oct 2024 19:45:19
جمعرات کو اتراکھنڈ کے اترکاشی قصبے میں ہندوتوا تنظیموں کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے دوران پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس کا مقصد 55 سال پرانی کاشی وشواناتھ مندر کے قریب واقع مسجد کو منہدم کرنا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، احتجاج کے دوران شرپسند عناصر نے مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی، جس کے نتیجے میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعے میں چار پولیس اہلکار زخمی
View more
Sat, 26 Oct 2024 19:34:00
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وائناڈ کے عوام کے نام ایک خاص خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے ان کی ہمت، باہمی تعاون اور سماجی اقدار کی تعریف کی ہے۔ یہ خط ملیالم اور انگریزی میں تحریر کیا گیا ہے اور اسے وائناڈ کے ہر گھر تک پہنچایا جائے گا۔ پرینکا نے اپنے بھائی راہل گاندھی کے ساتھ وائناڈ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے چورامالا اور منڈکّے میں زمین کھسکنے کے واقعات کے بعد عوام کے صبر اور حو
View more
Sat, 26 Oct 2024 19:02:38
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے ریاستی صدر عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ سال 2014میں ذات کے غرور میں جکڑے اونچی ذات کے غنڈوں کے ایک گروپ نے کوپل ضلع کے ماراکمبی میں دلتوں پر معمولی وجوہات کی بنا پر حملہ کیا تھا، ان کے گھروں کو آگ لگا دی تھی۔ اس کیس میں ضلعی اور سیشن عدالتوں نے 98 افراد کو عمر قید اور تین کو پانچ سال کی سخت سزا سنائی ہے۔اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئ
View more
Sat, 26 Oct 2024 18:45:12
کرناٹک کے کوپل ضلع کی عدالت نے گنگاوتی تعلقہ کے ماروکمبی گاؤں میں دلت برادری پر مظالم کے ایک اہم مقدمے میں فیصلہ سنایا ہے جسے ریاستی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کیس میں 101 ملزمین میں سے 98 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، جو دلت حقوق کے تحفظ میں عدلیہ کی مضبوط عزم کی علامت ہے۔ اس فیصلے نے نہ صرف کرناٹک بلکہ پورے ملک میں دلت حقوق اور سماجی انصاف کے لیے ایک اہم
View more
Sat, 26 Oct 2024 17:38:24
تمل ناڈو کے کچھ حصوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے پیش نظر، تمل نادو کے علاقائی موسمیاتی سائنس سینٹر (آر ایم سی) نے ریاست کے 4 اضلاع میں ہفتہ کو شدید بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے۔ اس صورتحال کے مدنظر تمام اسکولوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ جن اضلاع میں بھاری بارش کی توقع ہے، ان میں تھینی، ترونیلویلی، تینکاسی، اور مدورئی شامل ہیں۔
View more
Sat, 26 Oct 2024 17:29:06
ہندوستانی کرکٹ شائقین کو امید تھی کہ ان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں برابری قائم کرے گی، لیکن نیوزی لینڈ نے سرزمین ہند پر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو 113 رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ نے پہلی بار ہندوستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس سیریز میں نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کر کے 0-2 کی ن
View more
Sat, 26 Oct 2024 17:25:51
پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2-1 سے جیت کر چار سال بعد اپنی ہوم گراؤنڈ پر پہلی سیریز فتح حاصل کی ہے۔ اس کامیابی کے ذریعے پاکستان نے مسلسل ناکامیوں کے سلسلے کو توڑتے ہوئے شائقین کو بڑی خوشی دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy