ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا: سڑک عبور کرتے وقت موٹرسائیکل کی زد میں آکر خاتون ہلاک

سولیا: سڑک عبور کرتے وقت موٹرسائیکل کی زد میں آکر خاتون ہلاک

Mon, 28 Jul 2025 18:00:35    S O News

سولیا، 28 جولائی (ایس او نیوز / ایجنسی) اتوار کے روز کالوگنڈی پوسٹ آفس کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں ایک 67 سالہ خاتون کاملا چیتکار موٹرسائیکل کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

مرنے والی خاتون سمپاجے بیلو کی رہائشی تھیں اور سمپاجے گرام پنچایت کے سابق صدر کمار چیتمار کی والدہ تھیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق وہ سڑک عبور کر کے بس پکڑنے کی کوشش کر رہی تھیں، اسی دوران ایک کیرالہ رجسٹریشن والی تیز رفتار موٹرسائیکل، جو سلیا کی طرف جا رہی تھی، ان سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے فوراً بعد انہیں کے وی جی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔


Share: