ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : لاری کی ٹکر سے آٹو ڈرائیور کی موت

اڈپی : لاری کی ٹکر سے آٹو ڈرائیور کی موت

Sat, 18 Oct 2025 11:25:27    S O News

اڈپی ،18 / اکتوبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر ہیجماڈی بائی پاس کے قریب  جمعہ کی صبح ایک لاری آٹو رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آٹو ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی ۔ 
    
حادثے میں فوت ہونے والے ڈرائیور کی شناخت ماستی کٹے ہیجماڈی کے رہنے والے رفیق (37 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا متوفی رفیق صبح کی نماز ادا کرنے کے لئے مسجد جا رہا تھا، تب منگلورو کی جانب سے آنے والا ٹرک اس کے رکشہ سے ٹکرا گیا ۔ مقامی لوگوں نے رفیق کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال میں منتقل کیا مگر تھوڑی ہی دیر میں اس نے دم توڑ دیا ۔
    
پڈوبیدری پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔


Share: