Mon, 25 Nov 2024 17:42:31SO Admin
سپریم کورٹ نے 1995 میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ بے انت سنگھ کے قتل کے الزام میں موت کی سزا پانے والے ببر خالصہ کے رکن، 57 سالہ بلونت سنگھ راجوانہ کی رحم کی درخواست پر فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو آج چار ہفتے کا وقت دیا ہے۔ جسٹس بی آر گوئی، جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ نے مرکزی حکومت کی درخواست پر یہ حکم صادر کیا۔ راجوانہ گزشتہ 28 سالوں سے جیل میں قید ہیں۔
View more
Mon, 25 Nov 2024 17:29:01SO Admin
سپریم کورٹ نے آج آئین کی تمہید میں 'سوشلزم' اور 'سیکولرزم' جیسے الفاظ کو شامل کرنے والی 1976 کی آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے سابق راجیہ سبھا رکن سبرامنیم سوامی، وکیل وشنو شنکر جین اور دیگر درخواست گزاروں کی ان عرضیوں پر 22 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جن میں انہوں نے آئین کی تمہید میں ’سوشلزم‘ اور ’سیکولرزم‘
View more
Mon, 25 Nov 2024 17:22:21SO Admin
اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں جامع مسجد کے سروے کے دوران پیش آئے تشدد کے معاملے میں پولیس نے 2500 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اب تک 25 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ایف آئی آر میں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق اور سنبھل کے رکن اسمبلی اقبال محمود کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے۔ سنبھل ایس پی کرشن کمار کے مطابق پتھراؤ کے اس واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد
View more
Mon, 25 Nov 2024 17:16:19SO Admin
ملک میں سبکدوش ججوں کی عوامی زندگی اور ان کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف نظریات اور تنازعات اکثر زیر بحث رہتے ہیں۔ خاص طور پر یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ کیا سابق ججوں کو سیاست میں شامل ہونا چاہیے یا نہیں؟ حالیہ دنوں میں یہ سوال سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ سے بھی کیا گیا۔ انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ معاشرہ سبکدوش ججوں کو انصاف کے نظام کے محافظ کے طور پر دیکھتا ہے، اس لیے ان کا طرز زندگی معاشرے کے قا
View more
Mon, 25 Nov 2024 17:10:44SO Admin
بارڈر-گواسکر ٹرافی کا آغاز ہندوستان کے لیے یادگار رہا۔ پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان نے 295 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ یہ میدان آسٹریلیا کے لیے ایک مضبوط قلعہ تصور کیا جاتا تھا، لیکن ہندوستان نے اس کا ناقابلِ شکست ریکارڈ توڑ دیا۔ آپٹس اسٹیڈیم میں اس سے پہلے کھیلے گئے 4 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا ناقابلِ شکست رہا تھا، مگر اس بار ہندوستانی ٹیم نے اس کا یہ سلسلہ ختم کر دیا۔ سا
View more
Mon, 25 Nov 2024 17:00:46SO Admin
206 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 60 رنز بنائے تھے کہ بارش کی مداخلت کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔
View more
Mon, 25 Nov 2024 16:48:15SO Admin
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آغاز آج ہوا، اور توقعات کے عین مطابق پہلے دن سے ہی ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں اپوزیشن نے اڈانی معاملے اور سنبھل میں پیش آئے تشدد پر فوری بحث کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن اراکین نے شدت کے ساتھ اپنی بات رکھنے کی کوشش کی، جس کے سبب ایوان کی کارروائی بار بار متاثر ہوئی۔ بالآخر شور و غل کے پیش نظر دونوں ایوانوں کی کارروائی کو 27 نومبر، بدھ کی صب
View more
Mon, 25 Nov 2024 13:28:26SO Admin
ملک کی کئی ریاستوں میں سردی کی لہر نے دستک دے دی ہے اور شدید کہرے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کا خاصا اثر ٹرانسپورٹ سسٹم پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے، خاص طور پر ریلوے خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ راجدھانی کی جانب آنے والی تقریباً 20 ٹرینیں اس وقت تاخیر سے چل رہی ہیں۔ عام طور پر کہرے کے باعث ٹرینوں کی رفتار پر اثر 15 دسمبر سے 15 فروری کے درمیان دیکھا جاتا ہے، لیکن اس بار غیر
View more
Mon, 25 Nov 2024 13:25:04SO Admin
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے سنبھل واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یوگی حکومت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس حساس معاملے میں حکومت نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو سنے بغیر فیصلہ کیا۔ پرینکا نے کہا کہ انتظامیہ کی جلد بازی اور غیر ذمہ دارانہ رویے نے حالات کو مزید کشیدہ کر دیا اور حکومت نے صورتحال کو سنبھالنے کے بجائے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy