ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: گریجویٹ مکمل کرنے والوں سےاپنا نام گریجویٹ حلقہ کی ووٹر لسٹ میں درج کرنے کی اپیل؛ آخری تاریخ 6 نومبر

بھٹکل: گریجویٹ مکمل کرنے والوں سےاپنا نام گریجویٹ حلقہ کی ووٹر لسٹ میں درج کرنے کی اپیل؛ آخری تاریخ 6 نومبر

Tue, 21 Oct 2025 13:07:10    S O News

بھٹکل، 21 / اکتوبر (ایس او نیوز) سرکاری طور پر جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گریجویشن مکمل کیے ہوئے تمام لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اپنا نام گریجویٹ حلقے کی ووٹر لسٹ میں  درج کروائیں، جس کے لئے آخری تاریخ 6 نومبر مقرر کی گئی ہے

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے الیکشن سیکشن افسر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی شعبے میں 31 اکتوبر 2022 تک ڈگری حاصل کرنے والے گریجویٹس کو ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروانے کے لئے درخواست فارم نمبر 18 کے ساتھ کسی بھی گزیٹیڈ آفیسر سے تصدیق شدہ مندرجہ ذیل دستاویزات پیش کرنے ہونگے ۔                                 

1۔ آدھار کارڈ    2۔ ووٹر شناختی کارڈ    3۔ ڈگری سرٹفکیٹ کی نقل 4- ایک پاسپورٹ سائز فوٹو

درخواست گزار سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اسمبلی حلقے میں ہی اپنی درخواست جمع کرائیں۔

مزید تفصیلات کے لئے اپنے تعلقہ آفس یا وہاں پر موجود الیکشن سیکشن آفیسر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔    


Share: