Sun, 16 Feb 2025 18:41:47
بجٹ کسی واضح نظریے کا عکاس ہونا چاہیے، مگر اس بجٹ میں ایسی کوئی سمت دکھائی نہیں دیتی۔ یہ زیادہ تر سیاسی مفادات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا محسوس ہوتا ہے۔ وزیر خزانہ نے وزارتِ خارجہ کے لیے اس بار 20,517 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اس مد میں 28,915 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ کیا ہم اپنی بین الاقوامی موجودگی کو محدود کر رہے ہیں؟
View more
Sun, 16 Feb 2025 17:03:48
کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پیش آئے دلخراش واقعے کو قتل عام سے تعبیر کرتے ہوئے وزیر ریلوے اشونی ویشنو اور ریلوے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ سانحہ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور ریلوے نظام کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہے۔
View more
Sun, 16 Feb 2025 13:21:57
مغربی بنگال کے معروف ٹیچر بھرتی گھوٹالے میں ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اس گھوٹالے میں اب بی جے پی کے دو بڑے رہنماؤں— سابق ایم پی دیویندو ادھیکاری اور سابق آئی پی ایس افسر بھارتی گھوش— کے نام بھی شامل ہو گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں بنگال کے سابق وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی پہلے ہی جیل میں ہیں۔ یہ نیا انکشاف گھوٹالے کی تحقیقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔
View more
Sun, 16 Feb 2025 13:14:11
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے بھگدڑ کے المناک حادثے میں کئی قیمتی جانوں کے ضیاع سے پورے ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اب تک 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ متعدد زخمی زیر علاج ہیں۔ اس افسوسناک واقعے پر صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، کے سی وینو گوپال سمیت کئی اہم شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sun, 16 Feb 2025 13:09:19
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی رات بھگدڑ مچنے سے 18 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں 9 خواتین، 5 بچے، اور 4 مرد شامل ہیں۔ حادثے کے بعد اسٹیشن پر افرا تفری کا عالم رہا، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
View more
Sun, 16 Feb 2025 13:04:33
مہا کمبھ میں سنگم اسنان کے لیے پریاگ راج جانے والے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کے باعث ہفتہ کی رات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی۔ اس افسوسناک واقعے میں اب تک 18 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ 25 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ’دینک جاگرن‘ کی رپورٹ کے مطابق، ریلوے بورڈ کے چیئرمین ستیش کمار نے اسٹیشن کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا اور اعلیٰ سطحی جانچ کے احکامات جاری کیے۔
View more
Sun, 16 Feb 2025 12:53:54
کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے طلباء کی خودکشی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہفتہ کے روز حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں یو پی ایس سی، میڈیکل، اور انجینئرنگ کے امتحانات کی تیاری کرانے والے کوچنگ اداروں کو ریگولیٹ کیا جائے۔
View more
Sun, 16 Feb 2025 12:48:18
ہریانہ کے وزیر برائے توانائی و ٹرانسپورٹ انل وج کی ناراضگی بی جے پی حکومت سے کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ حال ہی میں ایک معاملے میں انھیں ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ کا جواب دینا پڑا تھا، اور اب بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے سلیکشن کو لے کر انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انبالہ کینٹ سٹی کونسل کے امیدواروں کی فہرست میں ان کے قریبی حامیوں کے نام شامل نہ کیے جانے پر وہ برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
View more
Sun, 16 Feb 2025 11:13:12
راجستھان کے کوٹہ میں واقع فرٹیلائزر کیمیکل لمیٹڈ میں ہفتہ (15 فروری) کو گیس لیک ہونے کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث 14اسکولی بچے بے ہوش ہو گئے۔ ان میں سے 7 بچوں کو فوری طور پر کوٹہ ایم بی ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا، جبکہ باقی بچوں کا علاج سی ایف سی ایل ڈسپنسری میں جاری ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy