Mon, 07 Apr 2025 11:06:56
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی آج بہار کے دورے پر ہیں، جہاں وہ پارٹی کے نوجوان رہنما کنہیا کمار کے ساتھ بیگوسرائے میں ایک سیاسی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ راہل گاندھی صبح پٹنہ ایئرپورٹ پہنچیں گے، جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہ سیدھے بیگوسرائے روانہ ہوں گے۔ وہاں وہ "پلاین روکو، نوکری دو" پد یاترا میں شامل ہوں گے۔
View more
Mon, 07 Apr 2025 10:41:34
شمالی اور مغربی ہند کے کئی علاقوں میں اپریل کے ابتدائی دنوں میں ہی گرمی نے شدت اختیار کر لی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی، راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور اوڈیشہ سمیت ملک کی متعدد ریاستوں کے درجنوں شہروں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر چکا ہے۔
View more
Sun, 06 Apr 2025 20:52:21
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کیس کی سماعت کرنے والے خصوصی این آئی اے جج اے کے لاہوٹی کا اچانک تبادلہ ناسیك کر دیا گیا ہے، جس پر متاثرین نے شدید برہمی ظاہر کی ہے۔ متاثرین کے وکیل شاہد ندیم نے بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، رجسٹرار اور وزارت قانون و انصاف کے سکریٹری کو مکتوب ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جج لاہوٹی کا تبادلہ فوری طور پر روکا جائے اور ان کی مدت کار میں توسیع کی جائے تاکہ مقدمے کی سماعت م
View more
Sun, 06 Apr 2025 20:43:33
جمعیۃ علماء ہند نے وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے ایک رِٹ پٹیشن داخل کی ہے۔ تنظیم کا مؤقف ہے کہ یہ قانون آئین کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے۔ درخواست میں عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حکومت کو اس قانون کے نفاذ سے روکنے کے لیے عبوری حکم جاری کرے۔ اس سلسلے میں جمعیۃ نے ایک باضابطہ پریس ریلیز کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا۔
View more
Sun, 06 Apr 2025 20:39:12
اسرائیل نے برطانیہ کی دو خاتون رکن پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے قبل حراست میں لے لیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ منتخب اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہ صرف ناقابلِ قبول ہے بلکہ باعثِ تشویش بھی ہے۔
View more
Sun, 06 Apr 2025 12:35:54
دہلی میں موسم گرم ہوتے ہی آگ لگنے کے واقعات میں بھی تیزی آ رہی ہے، جو تشویش کا باعث بن چکے ہیں۔ چند روز قبل نریلا صنعتی علاقے میں گودام میں آگ لگی تھی، اور اب تازہ واقعہ میں شمالی دہلی کے بوانا علاقے میں ایک فیکٹری میں اچانک زوردار آگ بھڑک اٹھی۔
View more
Sun, 06 Apr 2025 12:29:26
وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس ضرور ہو گیا ہے، لیکن بہار اور تمل ناڈو میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ جنتا دل یو اور ٹی ڈی پی نے جس طرح اس بل کی حمایت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کی ہے،
View more
Sun, 06 Apr 2025 12:14:04
آن لائن ٹکٹنگ پلیٹ فارم ’بک مائی شو‘ کی جانب سے اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کمرا کو ہٹانے کا معاملہ سیاسی رنگ اختیار کرتا جا رہا ہے۔ شیو سینا (شندے گروپ) کے سوشل میڈیا انچارج راہل کنال نے دعویٰ کیا کہ پلیٹ فارم نے ان کے مطالبے پر کارروائی کرتے ہوئے کنال کمرا کا تمام مواد ہٹا دیا ہے۔
View more
Sun, 06 Apr 2025 12:09:39
لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں متنازع وقف ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد ممکنہ احتجاج اور مظاہرہ کےسبب اتر پردیش میں پولیس کی جانب سے بلاوجہ ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy