Tue, 18 Feb 2025 18:17:16
دہلی میں نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تیاریاں تیز ہو چکی ہیں۔ بی جے پی حکومت کی حلف برداری 20 فروری کو رام لیلا میدان میں ہوگی، تاہم اس سے پہلے پٹپڑ گنج سے بی جے پی کے ایم ایل اے رویندر سنگھ نیگی نے عام آدمی پارٹی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے دفتر کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 18:10:04
پچھلے سال عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سابق ایم ایل اے ستیندر جین کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام (پی ایم ایل اے) کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر روک لگانے کی درخواست کی مخالفت کرنے کے بعد، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اپنے موقف میں تبدیلی کی ہے۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 12:48:24
پیر (17 فروری) کو دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی ہدایات پر دہلی کانگریس کے قانونی اور انسانی حقوق کے محکمہ کا ایک وفد قومی انسانی حقوق کمیشن سے ملا۔ کانگریس وفد نے 15 فروری کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی بدانتظامی کے باعث ہونے والی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کے متعلق شکایات کے حوالے سے ایک میمورنڈم پیش کیا۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 12:28:14
عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون سے متعلق داخل کی گئی عرضیوں پر آج چیف جسٹس کی سربراہی میں سماعت ہوئی، جس دوران چیف جسٹس نے پچھلی سماعت پر دیے گئے اسٹے میں توسیع کر دی۔ عدالت نے اس سلسلے میں تازہ عرضیوں پر نوٹس جاری کرنے کی بجائے انہیں مداخلت کار کی درخواست کے طور پر دائر کرنے کی ہدایت دی۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 12:15:43
الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہندوستان کے اگلے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ راجیو کمار کی جگہ لیں گے جو حال ہی میں سبکدوش ہوئے ہیں۔ گیانیش کمار 1988 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں الیکشن کمیشن کی سربراہی کے لیے نئے قانون کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 11:42:16
دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوئے ایک ہفتہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، لیکن وزیر اعلیٰ کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے اور عوام اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ کب بی جے پی دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرے گی۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 11:12:48
مدھیہ پردیش کے بھوپال میں آئی ایس بی ٹی پر واقع پٹرول پمپ کی زمین الاٹمنٹ سے متعلق معاملے میں ای او ڈبلیو نے اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر ہیمنت کٹارے، ان کے بھائی، بیوی، ماں اور دو افسران کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ کٹارے پر ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے بی جے پی پر شدید تنقید کی ہے۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 11:04:32
اتر پردیش کے سنبھل میں نساکھا تھانہ پولیس نے جامع مسجد سروے کے دوران ہوئے ہنگامے میں ملوث دو مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت حسن عرف چھوٹو اور صمد کے طور پر ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سنبھل تشدد کے معاملے میں اب تک 79 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ سنبھل پولیس رواں ہفتے اس معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 10:57:35
اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلہ میں ایک بار پھر زبردست آگ لگ گئی، جس نے کئی ٹینٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت ٹینٹس میں کوئی عقیدتمند موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy