Wed, 19 Feb 2025 17:12:30
کولکتہ کی ایک خصوصی پوکسو (POCSO) عدالت نے منگل کے روز سات ماہ کی بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کی کوشش کے جرم میں ایک شخص کو سزائے موت سنائی۔ بینک شال میں واقع پوکسو عدالت نے پیر کے روز برٹولا علاقے میں ایک بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کی کوشش کے معاملے میں ملزم کو اس کی گرفتاری کے 75 دن کے اندر مجرم قرار دیا تھا، جس کے بعد منگل کو باضابطہ طور پر سزا کا اعلان کیا گیا۔
View more
Wed, 19 Feb 2025 16:54:03
گجرات تبدیلیٔ مذہب معاملے میں گزشتہ 3 سالوں سے قید عالم دین مولانا ساجد بھائی پٹیل کو سپریم کورٹ سے 17 فروری کو ضمانت مل گئی۔ عدالت عظمیٰ کی دو رکنی بنچ نے طویل حراست اور مقدمے کی سماعت میں تاخیر کو مدنظر رکھتے ہوئے مشروط ضمانت کا حکم دیا۔ تاہم، سرکاری وکیل نے عدالت میں ملزم کو ضمانت دینے کی سخت مخالفت کی، لیکن عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد رہائی کا فیصلہ صادر کر دیا۔
View more
Wed, 19 Feb 2025 11:52:32
ممبئی سے متصل کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کے دائرہ کار میں آنے والی 65 غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے نتیجے میں تقریباً 3500 خاندان بے گھر ہونے کے خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ ان عمارتوں میں مقیم تقریباً 6500 افراد اپنے گھروں سے محروم ہونے کے خدشے کا سامنا کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 19 Feb 2025 11:29:51
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے شدید اعتراض کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کو اختلافی نوٹ بھیجا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ کی ہدایات کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوری اقدار اور انتخابی عمل کی شفافیت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
View more
Wed, 19 Feb 2025 11:25:05
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 18 فروری کو ریاستی اسمبلی میں ایسا بیان دیا جس نے سیاسی ہلچل مچا دی۔ انھوں نے اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلے کی بدنظمی کو نشانہ بناتے ہوئے نہ صرف یوگی حکومت بلکہ مرکزی حکومت پر بھی تنقید کی۔ اپنی سخت لفظی حملے میں ممتا بنرجی نے مہاکمبھ کو ’مرتیو کمبھ‘ قرار دے کر اس پر سوالات کھڑے کر دیے۔
View more
Wed, 19 Feb 2025 11:17:54
سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی جیل سے رہائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ دشمنانہ ملکیت خرد برد کے معاملے میں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ رام پور کے ایم پی-ایم ایل اے مجسٹریٹ کورٹ نے عبداللہ اعظم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے، اور توقع ہے کہ وہ اگلے 3 سے 4 دنوں میں جیل سے باہر آ جائیں گے۔
View more
Wed, 19 Feb 2025 11:08:00
ٹھگ سکیش چندرشیکھر کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے، عدالت نے اسے منڈولی جیل سے کسی اور جیل میں منتقل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ 18 فروری کو عدالت عظمیٰ نے سکیش کی جانب سے دائر جیل منتقلی کی عرضی مسترد کر دی۔ ساتھ ہی عدالت نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانونی نظام کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 19 Feb 2025 11:01:15
آگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر گھوٹالہ کیس میں ملزم کرشچین مشیل جیمس کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف ملا ہے۔ عدالت نے سی بی آئی کے معاملے میں مشیل کو ضمانت دے دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے یہ ضمانت مشیل کے چھ سالہ جیل قیام کو مدنظر رکھتے ہوئے دی ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے مشروط ضمانت دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ مشیل کو اپنا پاسپورٹ رینیو کروا کر عدالت میں سرینڈر کرنا ہوگا۔
View more
Wed, 19 Feb 2025 10:42:35
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 18 فروری کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں ریاست میں نئے مجرمانہ قوانین کے نفاذ کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ چونکہ جموں و کشمیر میں اب قانونی نظام براہ راست مرکزی حکومت کے زیر نگرانی ہے، اس لیے ان قوانین کے اطلاق اور اثرات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy