Sat, 19 Apr 2025 12:29:16
پارلیمنٹ میں مودی حکومت کی اکثریت کے بل پر منظور ہونے والے وقف ترمیمی قانون کے آئینی جواز پر سپریم کورٹ کے سخت سوالات نے بھگوا خیمے میں غم و غصہ کی لہر دوڑادی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس خیمے نے ملک کی سب سے بڑی عدالت کے خلاف محاذ کھول لیا ہے،
View more
Sat, 19 Apr 2025 12:25:11
ناسک میں 16 اپریل کو کاٹھے گلی سات پیر درگاہ کے احاطے میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کے دوران فساد برپا کرنے اور اقدام قتل کے الزامات کے تحت ڈیڑھ ہزار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس وقت تک پولیس نے 38 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں سے 7 ملزمان عدالت کے احکامات کے مطابق پولیس تحویل میں ہیں۔
View more
Sat, 19 Apr 2025 12:15:37
شمال مشرقی دہلی کے مصطفیٰ آباد علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک چار منزلہ عمارت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 20 سے زائد افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 19 Apr 2025 12:03:21
سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے ایک فیصلے پر نہ صرف حیرت کا اظہار کیا بلکہ اسے قانونی لحاظ سے ناقابلِ قبول قرار دیا۔ یہ معاملہ ایک زیرِ سماعت ملزم کی ضمانت کی عرضی سے متعلق تھا، جس میں ہائی کورٹ نے صرف اس بنیاد پر ضمانت دینے سے انکار کر دیا کہ ملزم نے اپنی سزا کا نصف حصہ ابھی تک مکمل نہیں کیا۔
View more
Sat, 19 Apr 2025 11:49:43
سپریم کورٹ نے ناسک کے کاٹھے گلی علاقے میں واقع معروف حضرت سات پیر سید بابا درگاہ کے انہدام کے معاملے میں سخت نوٹس لیتے ہوئے ناسک میونسپل کارپوریشن کی کارروائی پر عبوری روک عائد کر دی ہے۔ عدالت نے اس امر پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا کہ بلدیہ نے عدالت میں معاملے کی سماعت سے چند گھنٹے قبل ہی درگاہ کو منہدم کر دیا۔
View more
Fri, 18 Apr 2025 10:51:47
مرکزی حکومت کے منظور کردہ وقف ایکٹ پر معروف نیوز پورٹل بی بی سی (انگلش) نے نیاز فاروقی کی ایک رپورٹ چھاپی ہے، جس کا اردو ترجمہ یہاں ان کے شکرئے کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے:
View more
Fri, 18 Apr 2025 02:06:11
: انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) کی جانب سے بدھ کو کالی کٹ میں ترمیم شدہ وقف ایکٹ (2025) کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں دو لاکھ سے زائد لوگوں نے سڑکوں پر اُتر کر اس قانون کی مخالفت کی اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ہاتھوں میں پلے کارڈس اُٹھائے احتجاجیوں نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور وقف املاک کے تحفظ اور مذہبی آزادی کے حق کی مانگ کی۔
View more
Thu, 17 Apr 2025 18:27:59
سپریم کورٹ نے جمعرات کو وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کی چند دفعات پر عبوری پابندی عائد کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو آئندہ سماعت تک اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ وقف املاک، بشمول استعمال کی بنیاد پر وقف (waqf-by-user)، کی حیثیت کو چھیڑا نہیں جائے گا اور کسی بھی صورت ان کی منسوخی یا تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
View more
Wed, 16 Apr 2025 19:26:22
کانگریس کے سرکردہ لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے گجرات کے موڈاسا علاقے میں پارٹی کارکنوں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ’’بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف جدوجہد کی شروعات گجرات سے ہوگی، اور یہی ریاست تبدیلی کی بنیاد بنے گی۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy