ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: دوستوں کے درمیان چاقو اور بوتلوں سے حملہ، پولس تھانہ میں شکایت اور جوابی شکایت درج

بھٹکل: دوستوں کے درمیان چاقو اور بوتلوں سے حملہ، پولس تھانہ میں شکایت اور جوابی شکایت درج

Thu, 20 Feb 2025 21:15:48    S O News
بھٹکل: دوستوں کے درمیان چاقو اور بوتلوں سے حملہ، پولس تھانہ میں شکایت اور جوابی شکایت درج

بھٹکل 20/فروری (ایس او نیوز) پرانے ایک معاملے کو لے کر دوستوں کے درمیان ہوئی  بحث اور تکرار کے بعد دوستوں نے اپنے ہی دوستوں پر حملہ کرکے زخمی ہونے کی واردات بھٹکل تعلقہ کے  پورورگا میں پیش آئی ہے، پتہ چلا ہے کہ دوستوں کے درمیان مار پیٹ ایسی ہوئی کہ  انہوں نے ایک دوسرے پر چاقو اور بوتلوں سے حملہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو زخمی کردیا۔

پتہ چلا ہے کہ گزشتہ ماہ سوڈی گیدّے جاترے کے دوران ایک شخص پر حملہ ہوا تھا، اور اس کے ساتھیوں نے اس کی مدد نہیں کی تھی۔ اسی معاملے پر دوستوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی تھی۔

بھٹکل یلوڈی کوور سرپن کٹہ کے رہائشی ناگراج لکشمن نائک کی شکایت پر منجوناتھ ماستپا نائک پورورگا، دیا نند وینکٹ نائک ہڈین، اور شیوراجو نائک تلگوڑ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری طرف، شیوراجو نائک تلگوڑ کی جوابی شکایت پر ناگراج لکشمن نائک، سورج عرف لوکیش گنپتی نائک، اور دینکر راما نائک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔


Share: