Sat, 16 Aug 2025 12:42:51
شہر کے نہرو میدان میں 79 ویں جشن آزادی کی پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر دینش گنڈو راو نے کہا کہ امن اور آہنگی کے ذریعے ہی ضلع کی ترقی ممکن ہے اس لئے مندر، مسجد اور چرچ کے مذہبی قائدین کو آگے آتے ہوئے عوام کے دلوں اور دماغوں میں اس کا احساس جگانا اور اس سلسلے میں تعاون کرنا چاہیے ۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 12:41:05
رکن اسمبلی ستیش سئیل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری کے بعد لاپتہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ ستیش سئیل لاپتہ نہیں ہوئے ہیں بلکہ ان کی طبیعت خراب رہنے کی وجہ سے وہ دہلی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 12:35:46
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انکشاف کیا ہے کہ اس نےمنی لانڈرنگ کی تحقیقات سے منسلک ایک اہم اقدام میں کانگریس ایم ایل اے ستیش سئیل کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے ان کے اور ان کی فیملی کے بینک لاکرز سے 1.41 کروڑ روپے نقد اور 6.75 کلو گرام سونا ضبط کیا ہے ۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 08:01:47
سڑک کنارے پارک لاری کو پیچھے سے ٹکر مارنے کے نتیجے میں بس پر سوار تین لوگوں کی موقع پر ہی موت واقغ ہوگئی، جبکہ سات دیگر شدید زخمی ہوگئے
View more
Thu, 14 Aug 2025 21:53:30
قومی و سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے پہلی مرتبہ اپنی ہی عمارت کے تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کے لیے عوام سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔
View more
Thu, 14 Aug 2025 20:12:59
محکمہ موسمیات اور کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر (بینگلورو) نے اطلاع دی ہے کہ خلیج بنگال میں فضائی دباؤ میں کمی کے سبب سمندری طوفان پیدا ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں ساحلی علاقوں میں خراب موسم اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
View more
Thu, 14 Aug 2025 18:20:56
بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے پر، تین ماہ قبل دبئی میں شاندار تقریب کے بعد، گذشتہ روز بھٹکل رابطہ ہال میں بھی جشن پناس 2025 کے عنوان سے ایک پررونق تقریب منعقد ہوئی
View more
Thu, 14 Aug 2025 13:17:26
بیلے کیری بندرگاہ سے ہزاروں ٹن میگنیز لاپتہ ہونے کے معاملے میں تنازعے میں گھرے ہوئے کاروار - انکولہ اسمبلی حلقے کے ایم ایل اے ستیش سئیل کو اینفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ان کے گھر اور دفتر پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے ایک بڑا جھٹکا دیا گیا ۔
View more
Thu, 14 Aug 2025 13:14:08
پتور کے سبرامنیا نگر میں پیش آئی ایک واردات میں وہاٹس گروپ پر ایک آڈیو کلپ وائرل کرنے کی پاداش میں دوستوں نے اپنے ایک نوجوان دوست کو گھر میں گھس کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy