ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : ٹرین سے حادثاتی طور پر گرا ہوا شخص 15 گھنٹے بعد بازیافت

پتور : ٹرین سے حادثاتی طور پر گرا ہوا شخص 15 گھنٹے بعد بازیافت

Thu, 27 Mar 2025 13:50:05    S O News

پتور ،27 / مارچ  (ایس او نیوز) سونّاجے کے قریب ساوانور علاقے میں چلتی ٹرین سے گرا ہوا شخص 15 گھنٹے گزرنے کے بعد زخمی حالت میں نالے کے اندر بازیافت ہوا ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ 25 مارچ کو پیش آیا تھا ۔ کمٹہ سے منگلورو ہوتے ہوئے بینگلورو جانے والی ٹرین میں سفر کرنے والا اودئے کمار رات گیارہ بجے قریب حادثاتی طور پر ٹرین سے گر گیا ۔ جس جگہ وہ نیچے گرا تھا وہ ایک سنسان علاقہ تھا اور ڈھلان کی وجہ سے وہ پھسلتا ہوا 25 فٹ نیچے واقع ایک نالے میں پہنچ گیا ۔
    
ٹرین کے دوسرے مسافروں نے اگلے اسٹیشن پر ریلوے ماسٹر کو اس بات کی اطلاع دی، صحیح مقام کی نشاندہی نہ ہونے کی وجہ سے فوری طور پر تلاشی مہم شروع نہیں کی گئی ۔ دوسرے دن جب کچھ مقامی لوگ ایک پائپ لائن کے قریب کام کر رہے تھے تو قریب میں واقع نالے سے انہیں کسی کے کراہنے اور رونے کی ہلکی ہلکی کی آوازیں سنائی دیں ۔ انہوں نے مقامی سوشیل ورکر کو اس بات کی اطلاع دی اور اس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا تو نالے کے اندر اودئے کمار پڑا ہوا ملا  جس کے چہرے اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئی تھیں ۔ 
    
پولیس کو اس معاملے کی خبر دینے کے بعد اس کی ہدایت کے مطابق ایمبولینس کے ذریعے زخمی اودئے کمار کو اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔
 


Share: