ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: IAS اور KAS امتحان کے لئے 50 دنوں کا تربیتی کیمپ؛ دلچسپی رکھنے والے طلبہ توجہ دیں

کاروار: IAS اور KAS امتحان کے لئے 50 دنوں کا تربیتی کیمپ؛ دلچسپی رکھنے والے طلبہ توجہ دیں

Fri, 28 Mar 2025 00:19:36    S O News
کاروار: IAS اور KAS امتحان کے لئے 50 دنوں کا تربیتی کیمپ؛ دلچسپی رکھنے والے طلبہ توجہ دیں

کاروار27/مارچ (ایس او نیوز): کرناٹک اسٹیٹ اوپن یونیورسٹی کے تحت چلنے والے مسابقتی امتحانات کے ٹریننگ سینٹر کی جانب سے آئی اے ایس اور کے اے ایس کے امتحانات کی تیاری کے لیے 50 دنوں کا تربیتی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے، یہ کیمپ  میسور کے مرکزی دفتر میں منعقد کیا جائے گا۔

دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو 2 اپریل شام 4:30 بجے تک اپنا نام رجسٹر کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے لیے  -2515944- (0821) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ان باتوں کی جانکاری کرناٹک اسٹیٹ اوپن یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر کے بی پروین نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔


Share: