ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل:اُترکنڑا ایس پی ایم. نارائن کا رمضان بازار دورہ، بھائی چارے اور پولیس انتظامات کی ستائش

بھٹکل:اُترکنڑا ایس پی ایم. نارائن کا رمضان بازار دورہ، بھائی چارے اور پولیس انتظامات کی ستائش

Sat, 29 Mar 2025 17:44:37    S O News
بھٹکل:اُترکنڑا ایس پی ایم. نارائن کا رمضان بازار  دورہ، بھائی چارے اور پولیس انتظامات کی ستائش

بھٹکل، 29 مارچ (ایس او نیوز) – بھٹکل کے پُررونق رمضان بازار کی رونق اور یہاں کے مثالی بھائی چارے کو قریب سے دیکھنے کے لیے کاروار سے ضلع اُتر کنڑا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) مسٹر ایم. نارائن نے جمعہ دیر شب بھٹکل کا خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے بازار میں لگے اسٹالز، خریداری میں مصروف عوام اور یہاں کے جوش و خروش کا جائزہ لیا۔

بھٹکل ڈی وائی ایس پی مہیش ایم کے اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران کے ہمراہ ایس پی نے رمضان بازار کے ماحول کو بے حد خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف ہندو مسلم اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کی شاندار مثال ہے بلکہ یہاں کا ماحول کسی عظیم تہوار کی جھلک پیش کرتا ہے۔

ایس پی نارائن نے بازار میں سیکیورٹی اقدامات کا بھی معائنہ کیا، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔ انہوں نے پولیس کی مستعدی، بھٹکل میونسپل حکام اور سماجی تنظیموں کے تعاون کی ستائش کی۔

ایس پی کا استقبال مجلس اصلاح و تنظیم، رابطہ سوسائٹی کے ذمہ داران اور بھٹکل میونسپل کونسل کے انچارج صدر الطاف کھروری نے کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی نارائن، مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری اور رابطہ سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری عتیق الرحمن منیری نے رمضان بازار کے پرامن اور خوشگوار ماحول کو بھائی چارے کی علامت قرار دیا۔

Click here for Video report:

Click here for English report:

Click here for more photos


Share: