ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور: مچھلی کے شکار پر نکلے تین افراد نہر میں بہہ گئے؛ ایک کو بچا لیا گیا، دوسرے کی نعش بازیافت، تیسرا لاپتہ

یلاپور: مچھلی کے شکار پر نکلے تین افراد نہر میں بہہ گئے؛ ایک کو بچا لیا گیا، دوسرے کی نعش بازیافت، تیسرا لاپتہ

Wed, 13 Aug 2025 00:44:55    S O News
یلاپور: مچھلی کے شکار پر نکلے تین افراد نہر میں بہہ گئے؛ ایک کو بچا لیا گیا، دوسرے کی نعش بازیافت، تیسرا لاپتہ

یلاپور12/ اگست (ایس او نیوز) مچھلی کے شکار پر گئے ہوئے تین افراد بیڈتی ندی میں ضم ہونے والی ایک نہر میں بہہ گئے، جن میں سے ایک کو بچا لیا گیا، دوسرے کی نعش بازیافت ہوئی جبکہ تیسرے شخص کا کوئی پتہ نہیں چل سکاہے۔

اطلاع کے مطابق اتوار کے دن صبح کے وقت مادنسر علاقے کے 8 نوجوانوں پر مشتمل دوستوں کی ایک ٹولی کولگی نہر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے لئے گئی تھی۔ شام کو گھر واپس لوٹنے کے دوران اچانک اس نہر میں بہنے والے پانی کی سطح میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا  اور تین نوجوان نہرکی تیز روانی میں بہہ گئے۔ باقی ساتھیوں نے ایک کو بچا لیا جبکہ ایک کی نعش گہرے پانی سے بازیافت کی گئی جس کی شناخت حنیف ابراہیم (25) کے طورپرکی گئی ہے۔ غرقاب ہونے والے تیسرے ساتھی رفیق ابراہیم سید (27) کے لئے مقامی افراد اورفائر بریگیڈ کے عملےکی طرف سے تلاشی مہم جاری ہے جس کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔


Share: