ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار - انکولہ رکن اسمبلی ستیش سئیل کے مکان پر ای ڈی نے مارا چھاپہ

کاروار - انکولہ رکن اسمبلی ستیش سئیل کے مکان پر ای ڈی نے مارا چھاپہ

Thu, 14 Aug 2025 13:17:26    S O News
کاروار - انکولہ رکن اسمبلی ستیش سئیل کے مکان پر ای ڈی نے مارا چھاپہ

کاروار،  14/ اگست (ایس او نیوز) بیلے کیری بندرگاہ  سے ہزاروں ٹن میگنیز لاپتہ ہونے کے معاملے میں تنازعے میں گھرے ہوئے کاروار - انکولہ اسمبلی حلقے کے ایم ایل اے ستیش سئیل کو اینفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ان کے گھر اور دفتر پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے ایک بڑا جھٹکا دیا گیا ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق شیموگہ کے بھدراوتی سے سی آئی ایس ایف کے 15 جوانوں کے ساتھ گوا اور بینگلورو سے 7 ای ڈی کے افسران نے کل صبح 6:45  سداشیو گڑھ میں واقع ستیش سئیل کے مکان پر چھاپہ مارا ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ چھاپہ ماری ہوئی تب ستیش سئیل اسسمبلی سیشن میں شرکت کی وجہ سے اپنے گھر دیگر افراد کے ساتھ بینگلورو میں تھے ۔ سداشیو گڑھ کے مکان میں صرف ان کی ساس اور عملہ سے متعلقہ افراد موجود تھے ۔ اسی دوران میں ای ڈی کی ٹیم نے وہاں پہنچ کر تلاشی اور معائنے کی کارروائی شروع کی ۔
    
ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران غیر قانونی طور پر رقم منتقلی کے تعلق سے بہت سارے دستاویزات کا معائنہ کیا گیا اور ستیش سئیل کے عملے سے تعلق رکھنے والے بعض افراد کو طلب کرکے ان سے پوچھ گچھ کی گئی ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ صبح سے شروع ہونے والی تلاشی اور معائنے کی کارروائی دیر رات تک چلتی رہی اور آج جمعرات کے دن بھی یہ کارروائی جاری رہنے کے امکانات ہیں ۔ 
    
خیال رہے کہ ستیش سئیل ملیکاارجن شپنگ کمپنی کے مالک ہیں اور اسی کمپنی کے ذریعے بیلے کیری بندرگاہ میں ذخیرہ کیا گیا ہزاروں ٹن میگنیز غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کے الزام میں ستیش سئیل کو مجرم قرار دیا گیا تھا اور منتخب عوامی نمائندوں کی عدالت نے کچھ مہینوں قبل انہیں جیل کی سزا سنائی تھی ۔ اس کے بعد سے وہ ریاستی ہائی کورٹ  سے ملی ضمانت پر باہر ہیں ۔ ستیش سئیل پر ای ڈی کے اس چھاپے کو بیلے کیری بندرگاہ سے میگنیز لاپتہ ہونے کے معاملے سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ اسی معاملے میں شامل دو کانکنی کے کاروباری ملزمین سواستک ناگراج اور کھارپوڈی مہیش کے مکان، دوکان اور دفتروں پر بھی ای ڈی کے ذریعے چھاپے مارے گئے ہیں ۔ 
    
رکن اسمبلی ستیش سئیل کے گھر پر ای ڈی کے چھاپے کی اطلاع ملنے پر ان کے کئی حامی  موقع پر پہنچ گئے ، لیکن ای ڈی نے پہلے سے ہی داخلی گیٹ کو بند کر رکھا تھا اس لئے کسی کو بھی گھر کے کمپاونڈ میں داخل ہونے اور گھر کے قریب پہنچنے کا موقع نہیں دیا گیا ۔  

karwar-satish sail- house-2
 


Share: