Sun, 24 Nov 2024 11:40:14SO Admin
قائدِ قوم و افتخارِ قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمان عرف سی اے خلیل صاحب جو جمعرات صبح دبئی میں انتقال کرگئے تھے، ان کے انتقال پر ساحل آن لائن کو مختلف ممالک اور شہروں کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں، اسپورٹس سینٹروں ، یہاں تک کہ بعض ان کے قریبی دوست احباب کی طرف سے بھی تعزیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں اور ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں مغفرت کی دعائیں کی ہیں۔تعزیتی
View more
Sun, 24 Nov 2024 11:31:23SO Admin
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہوا، جہاں انڈیا اتحاد کے لیے ملی جلی کیفیت نظر آئی۔ جھارکھنڈ میں انڈیا اتحاد نے حکومت سازی کی جانب مضبوط قدم بڑھایا، لیکن مہاراشٹر میں مہایوتی کی کارکردگی نے سب کو حیران کر دیا۔ 288 اسمبلی سیٹوں میں مہایوتی نے 230 سے زیادہ سیٹوں پر برتری حاصل کی، جبکہ بی جے پی نے اکیلے 132 سیٹوں پر سبقت حاصل کی ہے۔ کانگریس نے ان نتائج پر شدید ردعمل کا اظہا
View more
Sun, 24 Nov 2024 11:25:46SO Admin
منی پور کی امپھال وادی میں 16 نومبر کو اراکین اسمبلی کے گھروں پر توڑ پھوڑ اور آگ زنی کے معاملے میں پولیس نے مزید 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس واقعے میں اب تک مجموعی طور پر 34 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق، مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے تفتیش تیز کر دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت کے لیے ہر ممکن
View more
Sun, 24 Nov 2024 11:21:15SO Admin
پنجاب کی 4 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ حیران کن طور پر ان تمام سیٹوں پر بی جے پی امیدوار تیسرے نمبر پر رہے۔ انتخابات میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں عآپ نے 3 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ 1 سیٹ کانگریس کے حصے میں آئی۔
View more
Sun, 24 Nov 2024 11:16:36SO Admin
مغربی بنگال کی ستائی، مداری ہاٹ، نیہاٹی، ہرووا، میدنی پور، اور تال ڈانگرا اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان آج ہوا۔ تمام 6 سیٹوں پر ترنمول کانگریس کے امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان نشستوں پر ترنمول کانگریس کو کسی بھی سیٹ پر مضبوط مقابلہ درپیش نہیں ہوا۔ بیشتر حلقوں میں جیت کا فرق 30 ہزار ووٹوں سے بھی زیادہ رہا، جس نے پارٹی کی واضح برتری کو مزید مستحکم کیا۔
View more
Sat, 23 Nov 2024 19:16:45SO Admin
نیشنل ہائی وے پر گونڈیا علاقے میں ایک پرائیویٹ بس، کے ایس آر ٹی سی بس اور کار کے درمیان ہوئے سلسلہ وار حادثے میں کالج کے طلبہ سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔
View more
Sat, 23 Nov 2024 18:29:41SO Admin
کرناٹک کے تین اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں مسلمانوں کی یکطرفہ حمایت نے کانگریس کو زبردست سیاسی برتری دی۔ مسلم کمیونٹی، جو ریاست کی کل آبادی کا 13 فیصد ہیں، نے ان انتخابات میں اپنی یکجہتی ظاہر کی، اور اب یہ کانگریس کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کے اعتماد کا بھرپور احترام کرے۔
View more
Sat, 23 Nov 2024 16:52:09SO Admin
اتر پردیش کے مرادآباد ضلع کی کندرکی اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کی جیت تقریباً طے سمجھی جا رہی ہے، لیکن سماجوادی پارٹی نے نتائج پر سخت اعتراض کیا ہے۔ پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئیں اور سرکاری مشینری کا غلط استعمال کرتے ہوئے بی جے پی کو فائدہ پہنچایا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور مبینہ شواہد کی بنیاد پر سماجوادی پارٹی ان نتائج کو عدالت میں
View more
Sat, 23 Nov 2024 15:16:05SO Admin
کرناٹک میں حکمراں کانگریس نے حالیہ ضمنی انتخابات میں تینوں نشستوں، چن پٹن، شیگاوں اور سندور، پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور اپنی اکثریت کو مزید مضبوط کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy