Mon, 16 Jun 2025 19:04:13
کرناٹک ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس کے تحت ریاست بھر میں بائیک ٹیکسی خدمات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ریپڈو، اوبر اور اولا جیسی کمپنیاں 16 جون سے اپنی سروسز بند کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ اس پابندی سے نہ صرف عام شہریوں، طلبہ اور کم آمدنی والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بلکہ لاکھوں نوجوان ڈرائیورز کی روزی روٹی بھی چھن گئی ہے۔
View more
Mon, 16 Jun 2025 17:56:45
مرکزی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں مکمل مردم شماری 2026–27 کے دوران دو مراحل میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت کے مطابق 2011 کے بعد یہ پہلی مکمل مردم شماری ہوگی، جسے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مکمل طور پر ڈیجیٹل فارمیٹ میں انجام دیا جائے گا۔
View more
Mon, 16 Jun 2025 11:13:08
وزیراعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے کہا ہے کہ ہر شہری کو اپنی ذات اور مذہب کی عزت کرنی چاہیے، لیکن جب ہم سماج میں قدم رکھیں تو صرف اور صرف ہندوستانی ہونے کی حیثیت سے آگے بڑھیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام طبقات، مذاہب اور برادریوں کو مساوی درجہ دینا کانگریس پارٹی کا بنیادی اصول ہے۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 20:07:10
کرناٹک کے چکمگلور وضلع میں مانسون کی بارش زور پکڑ چکی ہے۔ خاص طور پر ملناڈ علاقوں میں ہفتہ کی رات سے جاری موسلا دھار بارش نے زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ کئی مقامات پر بھاری بارش کے باعث زمین کھسکنے (لینڈ سلائیڈ) کے واقعات پیش آئے ہیں، جبکہ درخت اور بجلی کے کھمبے زمین بوس ہو گئے ہیں۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 18:42:49
کرناٹک میں بائیک ٹیکسی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں، جیسے اولا اور اوبر، کو جزوی راحت ملی ہے، کیونکہ ہائی کورٹ نے ریاست بھر میں بائیک ٹیکسیوں پر مکمل پابندی لگانے کے سنگل جج کے حکم پر عبوری روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Sat, 14 Jun 2025 19:09:31
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کلیان کرناٹک کی ترقی کے لیے کانگریس حکومت کے اقدامات کا بھرپور ذکر کرتے ہوئے اسے پارٹی کی بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی قیادت میں کانگریس حکومت نے آئینی ترمیم کے ذریعے دفعہ 371-J نافذ کیا، جس سے کلیان کرناٹک کو آئینی شناخت ملی اور خصوصی مراعات فراہم ہوئیں۔
View more
Sat, 14 Jun 2025 18:33:12
وجیاپورہ ضلع کے بساونا باگے واڈی علاقے میں ہفتہ، 14 جون 2025 کو شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا، جس سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ لکشمی نگر جیسے علاقے جو شہر کے مضافات میں واقع ہیں، وہاں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا اور کئی لوگ پھنس گئے۔
View more
Sat, 14 Jun 2025 11:24:49
کرناٹک میں سدارامیا قیادت والی کانگریس حکومت ایک بار پھر اپنے مستقل ووٹ بینک یعنی مسلمان اور پسماندہ طبقات کے ساتھ انصاف کرنے کے بجائے طاقتور ذاتوں کے دباؤ میں فیصلے کرتی نظر آ رہی ہے۔
View more
Sat, 14 Jun 2025 10:57:53
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے دہلی میں 16ویں مالیاتی کمیشن کے ساتھ ایک اہم ملاقات کے دوران ریاست کے لیے انصاف پر مبنی مالیاتی شراکت داری اور مرکزی محصولات میں جائز حصہ دینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقی یافتہ ریاستوں کو سزا نہیں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، کیونکہ وہ قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy