Mon, 23 Jun 2025 11:24:02
کرناٹک ہائی کورٹ نے بی جے پی کے رکن کونسل این۔ روی کمار کے اُس طرزِ عمل پر برہمی کا اظہار کیا ہے، جس میں انہوں نے گلبرگہ کی ڈپٹی کمشنر فوزیہ ترنم سے معافی مانگنے کے دوران ایک جلوس نکالا۔ عدالت نے سخت لہجے میں سوال کیا کہ جب مقصد معافی مانگنا تھا تو ریلی نکالنے کی کیا ضرورت تھی؟
View more
Sat, 21 Jun 2025 12:10:39
ریاست کرناٹک کے سرکاری اسکولوں میں بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کی سرگرمیوں کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اہم اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کو اپنی سرکاری رہائش گاہ ’کاویری‘ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے طلبہ کی کردار سازی اور قیادت کی تربیت کو حکومت کی ترجیح قرار دیا۔
View more
Sat, 21 Jun 2025 11:49:20
وزیراعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں جمعہ کو منعقدہ کابینہ اجلاس میں اقلیتوں کو ریاستی رہائشی اسکیموں میں 15 فیصد حصہ داری دینے کے انتظامی فیصلے کو منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کے تحت مسلم، عیسائی، جین و دیگر اقلیتی طبقات کو ریاست بھر میں چل رہی رہائشی اسکیموں میں مخصوص حصہ دیا جائے گا،
View more
Sat, 21 Jun 2025 11:33:16
وزیراعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے کہا ہے کہ زراعت نہ صرف ملک کی معیشت کا مضبوط ستون ہے بلکہ سب سے زیادہ روزگار کے مواقع بھی یہی شعبہ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک کسانوں کو اقتصادی طور پر بااختیار نہیں بنایا جاتا، سماجی انصاف اور طبقات سے پاک معاشرہ ممکن نہیں۔
View more
Sat, 21 Jun 2025 11:24:47
کرناٹک کا ضلع گلبرگہ، جو اپنی صوفیانہ روایات اور گنگا-جمنی تہذیب کی آماجگاہ رہا ہے، آج ایک ایسے واقعے کا مرکز بنا جس نے پورے ملک کے سماجی ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔ریاست کا پسماندہ مگر تاریخی، تہذیبی ،علمی اور روحانی شناخت رکھنے والے ضلع میں خدمات انجام دینے والی ڈپٹی کمشنر محترمہ فوزیہ ترنم کے خلاف ریاستی بی جے پی کے ایک ایم ایل سی کا متنازع بیان محض سیاسی شوشہ نہیں،
View more
Thu, 19 Jun 2025 19:55:13
کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے سرکاری رہائشی منصوبوں میں اقلیتی طبقات کیلئے ریزرویشن کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سدارمیا کی صدارت میں جمعرات کے روز منعقدہ کابینہ میٹنگ میں لیا گیا۔
View more
Thu, 19 Jun 2025 17:13:52
ریاستی وزیر برائے بہبودی خواتین و اطفال لکشمی ہببالکر نے واضح کیا ہے کہ گرہا لکشمی اسکیم میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے اور یہ اسکیم بدستور جاری رہے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسکیم کے تحت تمام مستحق خواتین کو ان کی مالی امداد کی رقوم مکمل طور پر اور بروقت فراہم کی جائیں گی۔
View more
Thu, 19 Jun 2025 17:08:17
غیر قانونی کانکنی کے ایک اہم مقدمے میں سابق وزیر و بی جے پی لیڈر جناردھن ریڈی کو بڑی راحت ملی ہے، جہاں تلنگانہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سات سال قید کی سزا کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ان کی کرناٹک اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔
View more
Thu, 19 Jun 2025 12:13:22
بنگلور واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (بی ڈبلیو ایس ایس بی) کی جانب سے رواں سال 21 مارچ سے 28 مارچ تک پانی کے تحفظ کے لیے چلائی گئی ایک ہفتہ طویل بیداری مہم نے بین الاقوامی سطح پر بنگلور اور ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ اس مہم کے دوران 5,33,642 افراد سے پانی بچانے کا باضابطہ عہد لیا گیا، جس کی بنیاد پر اس مہم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy