Thu, 05 Jun 2025 11:36:09
کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں آئی پی ایل فتح کے جشن کے دوران چِنّاسوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں 11 افراد جاں بحق اور 47 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ریاستی حکومت نے اس افسوسناک واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے، اور مہلوکین کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 05 Jun 2025 10:34:10
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے بنگلورو میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر پیش آنے والے افسوسناک سانحے پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، جہاں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کی آئی پی ایل 2025 کی فتح کے جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئے۔
View more
Wed, 04 Jun 2025 19:52:06
رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کی آئی پی ایل 2025 میں تاریخی فتح کا جشن ایک اندوہناک سانحہ میں تبدیل ہو گیا جب چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو کے باہر شدید بھگدڑ کے دوران کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 24 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک 6 سالہ بچی بھی شامل ہے، جبکہ کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 04 Jun 2025 19:43:10
آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) ٹیم کا آج بنگلورو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار خود کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود تھے، جہاں انہوں نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو جیت پر مبارکباد دی۔ خاص طور پر ٹیم کے روح رواں اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو گلے لگا کر انھیں داد دی اور آر سی بی کا پرچم فخر سے لہرایا۔
View more
Tue, 03 Jun 2025 21:22:12
عیدالاضحی کے پیش نظر کرناٹکا مسلم متحدہ محاذ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں،
View more
Tue, 03 Jun 2025 20:10:26
تمل ناڈو کے ممتاز اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے اپنی حالیہ متنازعہ بیان پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ”کنڑا زبان تمل سے پیدا ہوئی ہے۔“ اس بیان پر کرناٹک میں شدید ردعمل سامنے آیا، اور ان کی نئی فلم ’تھگ لائف‘ کی ریلیز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
View more
Tue, 03 Jun 2025 18:25:37
کرناٹک سے بچوں کی گمشدگی سے متعلق تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست میں نابالغوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بنگلورو مرر کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ریاست بھر میں تقریباً 13 ہزار بچے لاپتہ ہوئے ہیں،
View more
Tue, 03 Jun 2025 17:24:23
تمل فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور سیاست میں قدم رکھنے والے کمل ہاسن ایک مرتبہ پھر تنازعے کا شکار ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں ایک بیان کے دوران انہوں نے تمل زبان کو کنڑ زبان کی "ماں" قرار دیا، جس پر کرناٹک میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ اس بیان نے ریاست میں تہلکہ مچا دیا ہے اور نہ صرف عوام بلکہ کئی کنڑ اتنظیمیں اور سیاسی حلقے بھی سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ یہ معاملہ اب کرناٹک ہائی کورٹ تک پہنچ چکا ہے۔
View more
Tue, 03 Jun 2025 11:24:02
ریاست کرناٹک میں صحت کی خدمات کو عوام کے دروازے تک پہنچانے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے اپنی منفرد پہل 'گروہا آروگیہ' اسکیم کو پوری ریاست میں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو 14 غیر متعدی بیماریوں کی مفت جانچ اور علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy