ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بینگلورو : ریاستی کابینہ میں جگہ پانے کے نئے دعویدار - 31 اراکین اسمبلی کا، کابینہ میں توسیع کا مطالبہ

بینگلورو : ریاستی کابینہ میں جگہ پانے کے نئے دعویدار - 31 اراکین اسمبلی کا، کابینہ میں توسیع کا مطالبہ

Tue, 24 Feb 2026 13:18:36    S O News

بینگلورو ، 24 / فروری (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کے لئے درد سر بنا ہوا کابینہ میں توسیع کا معاملہ پھر سے ابھر کر سامنے آیا ہے کیونکہ 31 اراکین اسمبلی نے تحریری طور پر کابینہ کی از سر نو تشکیل کا مطالبہ پیش کیا ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ  اسمبلی کے بینگلورو اور بیلگاوی سیشن کے موقع پر چار پانچ اراکین اسمبلی قیادت میں پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے 31 اراکین اسمبلی کی دستخط  کے ساتھ کانگریسی ہائی کمان ؛  راہل گاندھی، ملیکارجن کھرگے ، وینو گوپال ، سورجے والا، سدارامیا اور ڈی کے شیوا کمار کو مراسلہ پیش کرتے ہوئے کابینہ کی از سر نو تشکیل کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں بغیر تاریخ والا ایک مراسلہ عام کیا گیا ہے ۔ اس سے کانگریس پارٹی کے اندر کچھ کھلبلی سی ضرور پیدا ہوئی ہے ۔ 
    
اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں کُل 38 اراکین پہلی بار منتخب ہوئے تھے ۔  دوسری ریاستوں میں پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے اراکین کو وزارت اعلیٰ کا منصب تک دیا گیا ہے ۔ اس لئے پہلی بار منتخب ہونے والے اراکین کو بھی وزارت کا قلمدان ملنا چاہیے ۔ کم از کم پانچ نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کرنا چاہیے ۔ 
    
رام نگر کے رکن اسمبلی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ اس مراسلے پر میں نے دستخط کیے ہیں ۔ 30 سے 40  اراکین نے اس پر دستخط کیے ہیں ۔ اس وقت جو وزارت میں شامل ہیں ان سے کام نہیں ہو رہا ہے ۔ میں نے اپیل کی ہے کہ جن کے اندر خواہش ہے انہیں وزارت دی جائے ۔ 


Share: