Sun, 27 Jul 2025 18:58:49
الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ مذہب تبدیل کیے بغیر بین مذاہب شادی غیر قانونی ہے۔ یہ مشاہدہ ایک ایسے مقدمے میں کیا گیا جس میں ایک نابالغ لڑکی کے اغوا اور آریہ سماج مندر میں شادی کا معاملہ زیر غور تھا۔
View more
Sun, 27 Jul 2025 18:00:41
نوئیڈا کے سیکٹر 20 میں رات دیر گئے ایک افسوسناک حادثے میں پانچ سالہ بچی آیَت جاں بحق ہو گئی، جب ایک تیز رفتار بی ایم ڈبلیو کار نے اسکوٹر کو ٹکر مار دی۔ بچی کے والد گل محمد اور ان کے سالے راجہ، آیَت کو علاج کے لیے سیکٹر 30 کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال لے جا رہے تھے۔
View more
Sun, 27 Jul 2025 17:43:52
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ’آپریشن سندور‘ پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں 16-16 گھنٹے طویل بحث کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ لوک سبھا میں اس اہم بحث کا آغاز پیر کو دوپہر 12 بجے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کریں گے۔ اس کے بعد منگل (29 جولائی) کو راجیہ سبھا میں بھی اسی موضوع پر 16 گھنٹے کی طویل بحث ہوگی۔
View more
Sun, 27 Jul 2025 17:36:52
تمل ناڈو کے کولاشیل علاقے میں ایک 17 سالہ نوجوان محض صحت بہتر بنانے کے شوق میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ متوفی کی شناخت شکتی شورَن کے طور پر کی گئی ہے، جس نے یوٹیوب پر نظر آنے والے سخت ڈائٹ پلانز پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ تین ماہ سے صرف پھلوں کے رس اور پانی پر گزارہ کیا تھا۔
View more
Sun, 27 Jul 2025 13:29:02
بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے بتیہ میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک سالہ بچے نے کوبرا سانپ کو کھلونا سمجھ کر کاٹ لیا
View more
Sun, 27 Jul 2025 12:35:55
کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے کہا ہے کہ کل سے پہلگام دہشت گردانہ حملہ اور ’آپریشن سندور‘ پر 16 گھنٹے کی بحث شروع ہونے جا رہی ہے۔ راجیہ سبھا میں یہ بحث اگلے دن (منگل 29 جولائی) ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ’آپریشن سندور‘ کو روکے جانے کے بعد کانگریس نے فوراً پارلیمنٹ کا دو روزہ خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا جسے حکومت نے نظر انداز کر دیا۔
View more
Sun, 27 Jul 2025 12:11:16
ہندوستانی شہریوں میں بیرون ملک جا بسنے اور ہندوستانی شہریت ترک کرنے کا رجحان مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق، سال 2019ء سے لے کر 2024ء تک مجموعی طور پر 10 لاکھ 40 ہزار 860 افراد نے اپنی مرضی سے ہندوستانی پاسپورٹ ترک کر دیا ہے۔ ان افراد نے غیر ملکی شہریت حاصل کرکے دیگر ممالک میں سکونت اختیار کی۔
View more
Sun, 27 Jul 2025 11:15:42
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج گجرات کے مہیساگر ندی پر ہوئے ’گمبھیرا پُل حادثہ‘ میں ہلاک ہونے والے افراد کے کنبوں سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو گجرات دورہ کے دوران غمزدہ کنبوں کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ان کی تکلیف اور درد کو سمجھا اور کہا کہ کانگریس اس تکلیف کے وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
View more
Sun, 27 Jul 2025 11:08:09
گزشتہ دنوں ایس ایس سی فیز 13 کا امتحان کچھ تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر رَد ہو گئی تھیں۔ اس تعلق سے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’ایس ایس سی فیز 13 کے امتحان میں سامنے آ رہیں خامیاں صرف لاپروائی نہیں، بلکہ مودی حکومت کے ناکام اور سڑے ہوئے سسٹم کا آئینہ ہیں۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy