ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کی ایک بوٹ گنگولی ساحل پر غرق، ماہی گیروں کو بچانے میں کوسٹل پولس کامیاب

بھٹکل کی ایک بوٹ گنگولی ساحل پر غرق، ماہی گیروں کو بچانے میں کوسٹل پولس کامیاب

Wed, 26 Aug 2026 21:52:36    S O News
بھٹکل کی ایک بوٹ گنگولی ساحل پر غرق، ماہی گیروں کو بچانے میں کوسٹل پولس کامیاب

بھٹکل، 26 اگست (ایس او نیوز): پڑوسی کنداپور تعلقہ کے گنگولی ساحل سے تقریباً تین ناٹیکل میل دور بحیرۂ عرب میں بھٹکل سے ماہی گیری کے لیے نکلی ایک ماہی گیری کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں بوٹ پر سوار تمام 30 ماہی گیر بال بال بچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق کشتی سمندر میں ماہی گیری میں مصروف تھی کہ تیز لہروں کے باعث اس کے نچلے حصے میں شگاف پڑ گیا۔ شگاف کے ذریعے کشتی میں سمندری پانی داخل ہونے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے کشتی ڈوبنے لگی، جس سے اس میں سوار تمام 30 ماہی گیروں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس میں کوسٹل سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے ساتھ مقامی ماہی گیروں نے بھی حصہ لیا۔ کوسٹل ریزرو فورس کے انسپکٹر رمیش کی قیادت میں جاری کارروائی کے دوران تمام 30 ماہی گیروں کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا گیا۔

IMG-20260826-WA0043

Share: