پٹنہ 27 جولائی (ایس او نیوز) بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے بتیہ میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک سالہ بچے نے کوبرا سانپ کو کھلونا سمجھ کر کاٹ لیا۔ واقعے کے بعد بچہ بے ہوش ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، جمعہ کی دوپہر جب بچہ گووند گھر میں کھیل رہا تھا تو تقریباً دو فٹ لمبا کوبرا گھر میں داخل ہو گیا۔ بچے نے سانپ کو کھلونا سمجھ کر اٹھایا اور دانتوں سے اس کے دو ٹکڑے کر دیے، جس سے سانپ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
واقعے کے بعد گووند کو بے ہوش ہوگیا جسے مجہولیا پی ایچ سی اور پھر بتیہ میڈیکل کالج اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ جس کے بعد بچہ خطرے سے باہر بتایا گیا ہے۔
ماہرینِ جنگلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور بے ترتیب تعمیرات کی وجہ سے سانپ اپنے قدرتی مسکن چھوڑ کر رہائشی علاقوں میں آ رہے ہیں۔ ادھر لدھیانہ کے ایک گاؤں میں چند دن پہلے سانپ کے کاٹنے سے دو بہنوں کی موت واقع ہو گئی تھیں۔