Tue, 04 Mar 2025 16:26:55
سیبی کی سابق چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ کو بامبے ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے شیئر بازار میں مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے میں مادھبی پوری بُچ اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے خصوصی عدالت کے فیصلے پر عبوری روک لگا دی ہے۔ عدالت نے معاملے کی مزید سماعت تک کسی بھی قانونی کارروائی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
View more
Tue, 04 Mar 2025 11:10:18
پنجاب میں کسان اپنی مطالبات کے حق میں حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ چنڈی گڑھ میں طے شدہ دھرنے سے قبل پولیس کی کارروائی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق، بھارتیہ کسان یونین اُگرہاں کے صدر جوگندر سنگھ اُگرہاں کے گھر پر پولیس پہنچی، تاہم وہ موجود نہیں تھے۔ اسی طرح، برنالہ ضلع سمیت مختلف علاقوں میں بھی متعدد کسان رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
View more
Tue, 04 Mar 2025 11:04:08
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر کے روز مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیار، ویریندر کمار کو ایک خط ارسال کیا۔ اپنے خط میں انہوں نے قومی درج فہرست ذات کمیشن (NCSC) اور قومی پسماندہ طبقات کمیشن (NCBC) میں خالی عہدوں کے مسئلے پر گہری تشویش ظاہر کی۔
View more
Tue, 04 Mar 2025 10:56:28
کانگریس نے گزشتہ چند انتخابات میں منظم دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن پر بھی انگلیاں اٹھائی ہیں۔ خاص طور پر مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد، پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے کئی اہم سوالات اٹھائے، جن کا اب تک کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔
View more
Tue, 04 Mar 2025 10:40:03
ہندوستان کا یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) جلد ہی قطر میں متعارف کرایا جائے گا، جس سے وہاں مقیم ہندوستانی باشندے بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
View more
Tue, 04 Mar 2025 10:36:03
مہاکمبھ میلہ کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے آئی آئی ٹی بابا ابھے سنگھ کو آج جے پور پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق، آئی آئی ٹی بابا نے سوشل میڈیا پر خودکشی کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد شپرا پتھ تھانہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 مارچ کو ردھی سدھی پارک کلاسک ہوٹل سے انہیں حراست میں لے لیا۔
View more
Tue, 04 Mar 2025 10:31:32
سپریم کورٹ نے پیر کے روز فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی فرد کو محض جسمانی معذوری کی بنیاد پر عدالتی خدمات میں شمولیت سے روکا نہیں جا سکتا۔ عدالت نے مدھیہ پردیش کے اس اصول کو کالعدم قرار دے دیا، جس کے تحت بینائی سے محروم اور کم بصارت رکھنے والے امیدواروں کو جوڈیشل سروسز میں شامل ہونے سے روکا گیا تھا۔
View more
Tue, 04 Mar 2025 10:25:46
مہا کمبھ میلہ 2025، جو 26 فروری کو اختتام پذیر ہوا، میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں میں جلدی امراض اور دیگر صحت سے متعلق مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ پریاگ راج سے واپس آنے والے متعدد افراد نے جلد کے انفیکشن کی شکایت کی ہے، جس کی بنیادی وجہ ڈاکٹروں کے مطابق آلودہ پانی ہو سکتی ہے۔
View more
Tue, 04 Mar 2025 10:15:45
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے ایک ہی نمبر والے متعدد ووٹر شناختی کارڈ کے معاملے کو ’’ووٹر لسٹ گھوٹالہ‘‘ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کی ہے۔ پارٹی نے 24 گھنٹوں کے اندر غلطی تسلیم کرنے، 100 دنوں میں ووٹر لسٹ کو تمام غلطیوں سے پاک کرنے اور فوری تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy