ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ: تالاب میں ڈوب کر 18 سالہ طالب علم کی موت، PSI نے خود پانی میں اتر کر لاش کو نکالا باہر

کمٹہ: تالاب میں ڈوب کر 18 سالہ طالب علم کی موت، PSI نے خود پانی میں اتر کر لاش کو نکالا باہر

Sun, 23 Aug 2026 22:12:12    S O News
کمٹہ: تالاب میں ڈوب کر 18 سالہ طالب علم کی موت، PSI نے خود پانی میں اتر کر لاش کو نکالا باہر

کمٹہ، 23 اگست (ایس او نیوز): اتر کنڑا ضلع کے کمٹہ تعلقہ کے والگلی کے قریب جڈّی کیرے میں تالاب میں ڈوبنے سے 18 سالہ طالب علم کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت ہیگڈے گاؤں کے گونگن کوپّہ کے رہنے والے پرشانت کیشو مُکری کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پرشانت اپنے دوستوں کے ساتھ تالاب میں تیرنے گیا تھا، جہاں پانی کی گہرائی اور بہاؤ کا اندازہ نہ ہونے کے باعث وہ ڈوب گیا اور لاپتہ ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی افراد نے تلاش شروع کی، جبکہ کمٹہ پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچا۔

طالب علم کی لاش تلاش کرنے کے دوران کمٹہ پولیس اسٹیشن کے PSI قادر باشا خود پانی میں اتر گئے اور فائر بریگیڈ اہلکاروں اور مقامی تیراکوں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ مسلسل تلاش کے بعد پرشانت کی لاش برآمد کرلی گئی۔

واقعے کے سلسلے میں کمٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


Share: