Tue, 29 Apr 2025 13:48:33
عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے ایک اہم مقدمے کی سماعت پیر سے شروع ہو گئی، جس میں غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل پر عائد اسرائیلی رکاوٹوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس مقدمے میں ترکی سمیت 39 ممالک، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، عرب لیگ، افریقی یونین اور اقوام متحدہ شامل ہیں،
View more
Mon, 28 Apr 2025 13:21:09
سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کرے، جس میں منگل کو 26 بے گناہ شہریوں کی جانیں گئیں۔ آفریدی نے ہندوستان کے فوری طور پر پاکستان پر الزام لگانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے الزامات عائد کرنے سے پہلے ٹھوس ثبوت پیش کرنے چاہئیں۔
View more
Tue, 22 Apr 2025 18:40:50
پاکستان میں ایک افسوسناک سڑک حادثے میں کم از کم 20 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ ایک وین کے گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ اس حادثے میں تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مہلوکین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ وین کی تیز رفتاری کے باعث ہوا ہے۔
View more
Tue, 22 Apr 2025 12:37:05
ویٹکن سٹی سے موصولہ خبروں کے مطابق، آج پوپ فرانسس کا انتقال طویل علالت کے بعد ہو گیا۔ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے مختلف صحت کے مسائل سے دوچار تھے، اور حالیہ دنوں میں نمونیا کی شدت کے باعث اسپتال میں داخل کیے گئے تھے۔ 88 سال کی عمر میں اُن کی وفات کی تصدیق ویٹکن حکام نے کی ہے۔
View more
Sat, 19 Apr 2025 17:23:02
جمہوریہ کانگو میں ایک کشتی میں آگ لگنے اور کشتی الٹ جانے کے سبب تقریباً ۱۴۸؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ’’لکڑی کی ایک کشتی میں آگ لگنے اور اس کے الٹنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔‘‘ حکام نے جمعہ کو بتایا تھا کہ ’’اس کشتی میں تقریباً ۵۰۰؍ افراد تھے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ منگل کو کشتی شمال مغربی علاقے کے دریائے کانگو میں الٹ گئی تھی۔‘‘
View more
Sat, 19 Apr 2025 11:58:52
یمن میں امریکی فضائی حملوں کے بعد تباہی کے مناظر ہر طرف بکھرے ہوئے ہیں۔ مقامی و بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، راس عیسیٰ کی تیل بندرگاہ پر امریکی جنگی طیاروں نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 74 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حوثی باغیوں نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں 171 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
View more
Wed, 16 Apr 2025 18:09:33
بدھ کی صبح افغانستان کے ہندوکش علاقے میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کے جھٹکے ہنددوستان کی راجدھانی دہلی اور این سی آر سمیت شمالی ہند کے کئی حصوں میں محسوس کیے گئے۔ یورپین-میڈی ٹرینین سسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 121 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز بگھلان شہر سے 164 کلومیٹر مشرق میں تھا۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 10:15:02
پنجاب نیشنل بینک کے بدنام زمانہ گھوٹالے کا مرکزی کردار اور مفرور ہیروں کا سوداگر میہول چوکسی بالآخر قانون کی گرفت میں آ گیا ہے۔ سی بی آئی نے اسے بیلجیم میں گرفتار کر لیا ہے اور اب اس کی حوالگی کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے تاکہ اسے ہندوستان لا کر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 10:05:06
بنگلہ دیش میں قدرتی آفات کے خطرے نے عوام میں بے چینی اور خوف کی لہر دوڑا دی ہے۔ اس بار آفات کی شدت اور تباہی کا امکان پہلے سے کہیں زیادہ سنگین نظر آتا ہے۔ عالمی سائنسی جریدے 'وَن ارتھ' میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق نے ایک چونکا دینے والی پیش گوئی کی ہے۔ اس تحقیق کے مطابق، وہ طوفان جو ایک صدی میں صرف ایک بار آتے تھے، اب ہر دہائی میں بنگلہ دیش کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy