Mon, 20 Jan 2025 10:45:40Office Staff
دنیا اس وقت سنگین اور غیر معمولی بحرانوں کی لپیٹ میں ہے، جن کی وجہ سے 30 کروڑ سے زائد افراد کو فوری انسانی امداد درکار ہے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 2025 کی ہیلتھ ایمرجنسی اپیل کے تحت 1.5 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی درخواست کی ہے تاکہ عالمی سطح پر اہم صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
View more
Sat, 18 Jan 2025 10:37:17Office Staff
امریکہ کے جنوبی کیلیفورنیا کے لاس اینجلس علاقے میں جنگلات کی آگ ایک ہفتے بعد بھی بے قابو ہے۔ اس ہولناک آگ کے باعث اب تک 27 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ 12,000 سے زیادہ عمارتیں خاکستر ہو چکی ہیں۔ مقامی حکام نے ان جانی و مالی نقصانات کی تصدیق کی ہے۔
View more
Thu, 16 Jan 2025 03:00:05IG Bhatkali
کئی مہینوں کے مذاکرات اور کشمکش کے بعد قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا اعلان قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے بدھ کو کیا۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 17:01:24Office Staff
جنوب مشرقی برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات پیش آئے اور کم از کم 10 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 16:36:13Office Staff
جنوبی افریقہ میں غیر قانونی کان کنی کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں تقریباً 100 مزدوروں کی موت نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ سانحہ اسٹلفونٹین شہر کے قریب بفیلفونٹین کی سونے کی کان میں پیش آیا، جہاں مزدور کئی ماہ سے پھنسے ہوئے تھے۔ جب امدادی کوششیں کی گئیں تو معلوم ہوا کہ وہ بھوک اور پیاس کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 11:33:17Office Staff
دنیا بھر میں مسلسل آنے والے زلزلوں نے عوام کے دلوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ پیر کے روز جاپان کے کیوشو علاقے میں ایک شدید زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 درج کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس زلزلے کے بعد سنامی کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 13 Jan 2025 18:27:38Office Staff
امریکہ کے لاس اینجلس کاؤنٹی میں جنگلات کی آگ بے قابو ہوتی جا رہی ہے، اور اس پر قابو پانے کی تمام کوششیں ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔ تیز رفتار ہواؤں نے ریسکیو آپریشن کو مزید مشکل بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں آگ رہائشی علاقوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق، اگر آگ آبادی والے علاقوں تک پہنچ گئی تو ہزاروں مکانات تباہ ہو سکتے ہیں۔
View more
Sat, 11 Jan 2025 17:12:05Office Staff
امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے قریب واقع جنگل میں منگل کی صبح بھڑکنے والی آگ نے تباہی مچا دی ہے۔ چار دنوں سے جاری اس آگ نے شہر کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اور ہر طرف خوفناک مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اب تک 10 ہزار سے زائد عمارتیں خاکستر ہو چکی ہیں، جبکہ آگ کی زد میں آکر 11 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
View more
Thu, 09 Jan 2025 11:26:13Office Staff
کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے لاس اینجلس جیسے گھنی آبادی والے علاقے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ کی شدت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ چند ہی لمحوں میں سینکڑوں مکانات اور گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئی ہیں، جبکہ ہزاروں افراد آگ کی تباہی سے بچنے کے لیے اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy