Sun, 04 Jun 2023 12:43:25
سوڈانی ہلال احمر نے کہا ہے کہ خرطوم اور دارفور میں جاری لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 180 ایسے افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہین ہو سکی۔ انہیں بھی دفن کر دیا گیا ہے۔ ہلال احمر نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 15 اپریل کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے رضاکاروں نے 102 نامعلوم لاشوں کو دارالحکومت کے الشقیلاب قبرستان میں اور 78 دیگر لاشوں کو دارفور کے قبرستانوں میں دفن کیا ہے۔
View more
Sun, 04 Jun 2023 12:28:12
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کی وجہ سے تحریک تیز ہوتی جا رہی ہے۔ سونی پت ضلع کے منڈلانا گاؤں کے اسٹیڈیم میں آج خاتون پہلوانوں کی حمایت میں ایک مہاپنچایت کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کسان لیڈر گرنام سنگھ چڈھونی ہفتہ کو مہاپنچایت کی تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچے۔ اس دوران چڈھونی نے کہا کہ مہا پنچایت میں پہلوانوں کی رائے کے مطابق بڑے فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا
View more
Sun, 04 Jun 2023 12:24:42
کانگریس رہنما ششی تھرور نے غداری کے قانون کے سلسلے میں حکومت کے قدم کو چونکانے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون کی مخالفت کی جانی چاہئے۔ اس قانون کا اکثر غلط استعمال ہوتا رہا ہے۔ اگر اس قانون کو بہتر بنایا جائے تو بغاوت کے قانون کے غلط استعمال کو روکا جا سکتا ہے۔
View more
Sun, 04 Jun 2023 12:17:33
باراتیوں سے بھری ایک آرٹیگا کار کی آج سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے شدید ٹکر ہو گئی۔ یہ حادثہ این ایچ 31 پر پورنیہ شہری علاقہ کے مرنگا تھانہ کے نزدیک پیش آیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار 2 بچیوں سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
View more
Sun, 04 Jun 2023 11:55:00
دہلی میں خاتون پہلوانوں پر مودی حکومت کی سرپرستی میں پولیس مظالم کے خلاف اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آل انڈیا پروگریسیو وومن ایسو سی ایشن (ایپوا)، آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسو سی ایشن (آئسا) اور انقلابی نوجوان سبھا (آر وائی اے) نے لکھنؤ کے ’پریورتن چوک‘ سے جی پی او لکھنؤ تک احتجاجی مارچ نکالا۔
View more
Sun, 04 Jun 2023 11:43:35
کسی کو یہ بات پسند ہو یا نہ ہو لیکن حقیقت یہی ہے کہ ابھی 28 مئی کو نئی دہلی میں نئی پارلیمنٹ کی عمارت کے افتتاح کا جشن افتتاحی تقریب کم اور ملک کے ہندو راشٹر کے اعلان کی تقریب زیادہ تھی۔ جی ہاں، 28 مئی کو ہندوستان باقاعدہ ایک ہندو راشٹر بنا دیا گیا۔
View more
Sun, 04 Jun 2023 11:33:11
ریاستی وزیربرائے مویشی پالن کے وینکٹیش نے گائے ذبیحہ امتناع ایکٹ کی منسوخی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھینسوں کے کاٹے جانے کی گنجائش ہے تو گائے کو ذبح کیوں نہیں کیا جاسکتا؟انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ جانوروں میں بھینس کوذبح کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے تو جانوروں میں شامل گائے بیل کوذبح کرنے میں کیاحرج ہے۔
View more
Sun, 04 Jun 2023 11:14:07
وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں جمعہ کی شام ہونے والے المناک ٹرین حادثے کو 'انتہائی سنگین' قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے اور جو بھی جانچ میں قصوروارپایا جائے گا اسے بخشا نہیں جائے گا- جائے حادثہ پر امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور اسپتال میں داخل زخمیوں سے ملاقات کے بعد بالاسور میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حادثے سے سبق سیکھ کر شہریوں کی حف
View more
Sun, 04 Jun 2023 11:00:41
اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں جمعہ کی شام تین ٹرینوں کے ایک ہولناک حادثے میں کم از کم 288/ افراد ہلاک اور 1000 سے زیادہ زخمی ہوگئے -وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں جائے حادثہ پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy