Sat, 03 Jun 2023 00:12:27
خواتین پہلوانوں کے ساتھ جنسی ہراسانی معاملے پر مرکزی حکومت کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے دلت سنگھرش سمیتی کے بینر تلے شہر میں شام کے وقت جلتی ہوئی شمعوں کے ساتھ احتجاجی ریالی نکالی گئی ۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 00:10:02
مالی لین دین اور بینک کے امور کی انجام دہی کے لئے آن لائن پلیٹ فارمس کا استعمال کرنا جہاں جدید زمانے کے ایسے تقاضے بن گئے ہیں جن سے کسی بھی شہری کے لئے اپنا دامن بچانا ممکن نہیں ہے ، وہیں پر جرائم پیشہ افراد نے بھی لوگوں کو دھوکہ و فریب سے لوٹنے کے لئے بھی آن لائن ذریعے اور طریقے اپنا رکھے ہیں۔
View more
Fri, 02 Jun 2023 20:42:19
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ ان کی کابینہ نے جمعہ کو حکمراں کانگریس کی پانچوں گیارنٹیوں کو بغیر کسی ذات پات یا مذہب کے امتیاز کے اسی مالی سال کے اندر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 21:48:44
غیر سرکاری تنظیم گرامین بھارت کے صدر اور ہریانہ ریاستی کانگریس کے ترجمان وید پرکاش ودروہی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جننائک جنتا پارٹی (جے جے پی) حکومت نے ایک بار پھر انشورنس کمپنیوں کے ساتھ سازباز کیا ہے اور کسانوں کو معمولی معاوضہ دے کردھوکہ دیا ہے۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 21:44:40
کرناٹک میں ہندوستانی فضائیہ کا ٹرینر ایئرکرافٹ حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹرینر ایئرکرافٹ میں ایک خاتون سمیت دو پائلٹ موجود تھے۔ حادثہ کا شکار طیارہ فضائیہ کا ’کرن ٹرینر ایئرکرافٹ‘ بتایا جا رہا ہے جو چامراج نگر کے مکالی گاؤں کے پاس کریش ہو گیا۔ اطمینان کی بات یہ رہی کہ دونوں ہی پائلٹ اس حادثہ میں بال بال بچ گئے۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 21:39:07
راجدھانی دہلی میں 36 سال کے بعد سرد ترین مئی کا تجربہ کیا گیا۔ شدید بارشوں کی وجہ سے اس سال اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ قومی راجدھانی میں لوگوں نے جون کا آغاز بھی سرد موسم کے ساتھ دیکھا۔ مطلع ابر آلود رہا اور حالیہ بارشوں کا اثر برقرار رہا۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 21:31:32
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے ملک کے چوٹی کے پہلوانوں کی حمایت میں یونائیٹڈ کسان مورچہ (ایس کے ایم) کی طرف سے ملک گیر احتجاج کی کال کے پیش نظر، دہلی پولیس نے شہر کی تمام سرحدوں پر حفاظت کے سخت انتظامات کیے ہیں۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 21:26:29
سپریم کورٹ نے شناختی کارڈ دکھائے بغیر 2 ہزار روپے کے نوٹ کی تبدیلی کے خلاف عرضی کی فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ عدالت کے تعطیلاتی بنچ نے کہا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جس کی فوری سماعت کرنی پڑے۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 20:12:09
شوہر کے ذریعے جان لیوا حملہ میں شدید زخمی ہونے والی مشما اسٹریٹ کی خاتون بی بی ریحانہ کے گھر پہنچ کر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری نے عیادت کی اور شوہر اور بیوی کے درمیان ہوئی ان بن کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy