Sat, 03 Jun 2023 12:53:17
ضلع شمالی کینرا میں اس وقت بی جے پی کے اندر با اثر قیادت کا بحران دکھائی دینے لگا ہے ۔ اسمبلی انتخاب میں اس کی کچھ جھلک بھی نظر آئی ہے جس کے بعد آنے والے پارلیمانی انتخاب میں یہاں سے سیٹ جیتنے کا سوال پیچیدہ ہوگیا ہے ۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 12:46:08
ریاستی حکومت نے 292 پولیس انسپکٹرس اور51 ڈی وائی ایس پی سطح کے افسران کا تبادلہ کر دیا ہے ۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق اسمبلی انتخابات کے پس منظر میں جن پولیس افسران اپنے مقام سے ہٹا کر دوسری جگہ منتقل کیا گیا تھا انہیں واپس اپنے سابقہ مقام پر بھیج دیا گیا ہے ۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 12:33:38
نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ریاست کے عوام نے کانگریس پارٹی پر بھروسہ کیا ہے اور اسے بااختیار بنانے کے ساتھ اقتدار بھی دیا ہے۔ ہم بسونا، کویمپو، شیسونال شریف اور کنکا داسا کی سرزمین سے ہیں۔ ہم اپنے قول پر قائم ہیں۔ اسی لئے ہم نے اپنی طرف سے دی گئی پانچ گارنٹی اسکیموں کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 12:12:20
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاست تلنگانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے سرکاری عمل کا آغاز کردیا ہے۔ ریاست میں جاریہ سال کے اوآخر میں منعقد ہونا ہے۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 12:03:39
تشدد سے بے حال منی پور میں دھیرے دھیرے حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیشتر علاقوں میں حالات کافی بہتر ہیں اور اسے دیکھتے ہوئے کرفیو میں نرمی دی جا رہی ہے۔ موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ امپھال مغرب، امپھال مشرق اور بشنوپور میں کرفیو میں 12 گھنٹے کی نرمی دی جائے گی۔ یہاں صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 11:48:27
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریسلنگ اسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف الزامات کے حوالے سے ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھا ہے کہ ملزم کو کیوں تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی ہے-پرینکا گاندھی نے ریسلنگ اسوسی ایشن کے صدر پر لگائے گئے الزامات کو ٹوئٹ کیا اور وزیر اعظم سے سیدھا سوال پوچھاکہ نریندر مودی جی! ان سنگین الزامات
View more
Sat, 03 Jun 2023 11:44:00
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیئرمین برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے- حال ہی میں سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد دہلی پولیس نے پہلوانوں کی شکایت پر برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کے دو مقدمات درج کیے تھے- پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کی تفصیلات اب منظر عام پر آئی ہیں - ایف آئی آر میں برج بھوشن پر جنسی مطالبہ، غلط طریقے سے چھونے سمیت کئی سنگین الزاما
View more
Sat, 03 Jun 2023 11:40:36
شیوسینا (ادھو ٹھاکرے دھڑے)کے رہنما سنجے راوت نے امریکہ میں اپوزیشن اتحاد پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان کی حمایت کی ہے- سنجے راوت نے کہا کہ راہل گاندھی نے جو کہا میں اس سے متفق ہوں اور پوری اپوزیشن متحد ہے-
View more
Sat, 03 Jun 2023 11:35:13
کانگریس لیڈر راہل گاندھی امریکہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کی- اس دوران انہوں نے ہندوستان میں پریس اور مذہبی آزادیوں، اقلیتوں کو درپیش مسائل اور معیشت کی حالت سمیت متعدد سوالات کے جواب دیئے-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy