Mon, 05 Jun 2023 10:51:20
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت اڈیشہ کے بالاسور میں ٹرین حادثے کی ذمہ داری سے نہیں بھاگ سکتی، اس لیے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کا استعفیٰ فوری طور پر لیا جانا چاہیے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ 270 سے زائد اموات کے بعد بھی کوئی جوابدہی نہیں ہے۔ مودی حکومت ایسے دردناک حادثے کی ذمہ داری لینے سے بھاگ نہیں سکتی۔ وزیراعظم کو فوری طور پر وزیر ریلوے کا استعفیٰ طلب کرنا چاہیے۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 10:45:28
کومت نے اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں جمعہ کی شام پیش آئے ٹرین حادثے کی وجوہات کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ "یہ حادثہ کن حالات میں ہوا اور ریلوے اور انتظامیہ سے اب تک جو بھی اطلاع ملی ہیں۔ اس کے پیش نظر مزید تحقیقات کے لیے پورے معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 10:43:35
کانگریس نے اتوار کو اڈیشہ ٹرین حادثے پر بی جے پی پر حملہ تیز کر دیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ جوبدہی طے ہونی چاہئے اور وزیر ریلوے اشونی وشنو کو استعفیٰ دینا چاہئے۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ اڈیشہ کے بالاسور میں ہولناک ٹرین حادثے کو 24 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ کیا اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگوں کی جوابدہی انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے؟
View more
Sun, 04 Jun 2023 21:25:07
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کو تین سال بعد پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔ محبوبہ نے نامہ نگاروں سے تصدیق کی کہ اسے پاسپورٹ افسر سے پاسپورٹ حاصل ہوا ہے۔
View more
Sun, 04 Jun 2023 21:21:07
لکھنؤ پولیس نے سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ہر گھر ’کیمرہ‘ (ہر گھر میں سی سی ٹی وی) کے نام سے ایک اسکیم شروع کی ہے۔ اس کے تحت پولیس افسران ہر محلے کا دورہ کریں گے اور لوگوں سے ہر گھر کے باہر کم از کم ایک سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی اپیل کریں گے تاکہ پورے علاقے کو کور کیا جاسکے۔
View more
Sun, 04 Jun 2023 21:10:17
جنسی ہراسانی کے معاملے میں پہلوان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور ڈبلیو ایف آئی (ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا) کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمان برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں، جن پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔ جبکہ دوسری طرف برج بھوشن شرن سنگھ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ تمام سنگین الزامات کے باوجود برج بھوشن خوش اسلوبی سے گھوم رہے ہیں اور پولیس ان
View more
Sun, 04 Jun 2023 20:29:34
تین لوگ معجزانہ طور پر ایک سڑک حادثہ میں اُس وقت زندہ بچ گئے جب اُن کی کار ایک عمارت سے ٹکراگئی۔ حادثہ سورتکل کے قریب تادمبیل کے مقام پر اتوار صبح پیش آیا۔
View more
Sun, 04 Jun 2023 20:00:31
بینک میں سونا پرکھنے والے کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے نقلی سونا گروی رکھ کر86 لاکھ روپئے سے بھی زائد رقم اڑانے کے دو الگ الگ معاملے پیش آئے ہیں جن کے تعلق سے ٹاون پولیس تھانہ میں شکایت درج کی گئی ہے.
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy