Mon, 05 Jun 2023 13:47:44
اڈیشہ کے بالاسور میں ٹرین حادثے کے بعد حادثے کے مقام پر ٹرینوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ یہ جانکاری وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے دی۔ اس دوران وہ جذباتی نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لاپتہ افراد کے خاندان کے افراد جلد از جلد ان کے اہل خانہ سے مل جائیں۔ انہیں جلد از جلد تلاش کیا جائے۔ ہماری ذمہ داری ابھی ختم نہیں ہوئی۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 13:43:11
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نیویارک میں ہندوستانی کمیونٹی کے کنونشن سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ان لوگوں نے جمہوریت کو چلانے والے اداروں پر قبضہ کر رکھا ہے۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 13:39:36
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والے 17 سالہ ریسلر کے والد نے اتوار کی دیر رات گئے کہا کہ انہوں نے الزامات واپس نہیں لیے ہیں۔ متاثرہ کے والد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے بیان (الزامات) کو واپس لینے کے حوالے سے جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 13:36:42
اڈیشہ پولیس نے کہا کہ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ سوشل میڈیا آپریٹرز بالاسور میں ہوئے المناک ٹرین حادثے کو شرارتی انداز میں فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں۔ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔ پولیس کی جانب سے اتوار کو ٹوئٹس کی ایک سیریز میں کہا گیا کہ جی آرپی، اڈیشہ کی طرف سے حادثے کی وجہ اور دیگر تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 13:33:40
کانگریس نے اتوار کے روز اڈیشہ کے بالاسور میں ہولناک ٹرین حادثے پر بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا اور الزام لگایا کہ وہ ریل کی حفاظت پر توجہ دینے کے بجائے صرف ٹرینوں کو جھنڈی دکھا رہی ہے۔ پارٹی نے اوپر سے نیچے تک لوگوں کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور حکومت سے جوابدہی طے کرنے کا کیا مطالبہ کیا۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 13:27:17
ابوظہبی میں کام کرنے والی کیرالا کی ایک نرس نے 20ملین اماراتی درہم(تقریباً45کروڑ روپئے) کا بگ ٹکٹ ڈرا آف ابوظہبی جیتا ہے۔ لولمول اچماں نے ہفتہ کے دن یہ انعام جیتا۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 11:50:14
نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ ضرروت پڑنے پر بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کیا جائے گا۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 11:46:01
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو آج اتوار (4 جون) کو اعظم گڑھ پہنچے۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور یوگی حکومت پر سوال اٹھائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کو سو خون معاف ہیں لیکن اگر کوئی غریب، پسماندہ، سماجوادی یا مسلمان ہوگا تو بلڈوزر چل جائے گا۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 11:39:40
جنسی ہراسانی کے الزام میں ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں میں سے ایک بجرنگ پونیا نے آج کہا کہ پہلوانوں کی 'مہاپنچائیت' کا اعلان صرف تین سے چار دنوں میں کیا جائے گا۔ ساکشی ملک، ونیش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا سمیت ٹاپ ریسلرز برج بھوشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے 23 اپریل سے احتجاج کر رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy