Sat, 03 Jun 2023 21:10:08
یونائیٹڈ پروگریسیو الائنز (یو پی اے) کی چیئرپرسن اور سابق کانگریس صدر سونیا گاندھ نے اڈیشہ کے بالاسور میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں سینکڑوں مسافروں کی ہلاکت پر رنج و غم اور سوگوار کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 20:56:39
حج 2023 کے سلسلے میں بنگلورو حج بھون میں حج عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں جن میں علماء کرام کی جانب سے مناسک حج کے متعلق تربیت دی جارہی ہے۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 20:19:18
اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں کل شام پیش آئے ٹرین حادثے کی وجہ سے 58 سے زیادہ ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئیں، 10 کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا جبکہ 41 ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کی ایک ریلیز کے مطابق، کھڑگپور-بھونیشور سیکشن پر چلنے والی 58 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ 10 ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا ہے۔ تبدیل شدہ روٹ پر 41 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں جبکہ بدلے ہوئے وقت پ
View more
Sat, 03 Jun 2023 20:16:04
اڈیشہ کے بالاسور میں ہونے والے خوفناک ٹرین حادثے میں اب تک 244 افراد ہلاک اور 900 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ متاثرین کی مدد کے لیے امدادی کام جاری ہے۔ اس حادثے کے وقت ٹرین میں موجود مسافروں نے خوفناک واقعہ کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 20:11:04
ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اڈیشہ میں ٹرین حادثہ کو لے کر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ ابھیشیک نے کہا کہ مودی حکومت وندے بھارت ٹرینوں اور نو تعمیر شدہ ریلوے اسٹیشنوں کو اپنی حصولیابی قرار دیتی ہے اور عوام کو گمراہ کرکے سیاسی حمایت حاصل کرنے کے لیے جلد بازی میں پروجیکٹوں کا افتتاح کرتی ہے۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 20:08:01
ملک کے نامور پہلوان کشتی فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کا استعفی اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اب راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے برج بھوشن شرن سنگھ معاملے میں مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 20:04:29
راجدھانی دہلی میں ہوئے فسادات معاملے میں 2 جون کو کڑکڑڈوما کورٹ نے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے باپ-بیٹے کو قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ فروری 2020 میں ہوئے فسادات اور تشدد کے تعلق سے عدالت نے تعزیرات ہند کی دفعہ 436 کے تحت قصوروار والد مٹھن سنگھ کو 3 سال اور بیٹے جانی کمار کو 7 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔ ان دونوں ملزمین کے خلاف کھجوری خاص پولیس نے دو ایف آئی آر درج کی تھی۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 19:59:09
نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں ہو رہی لاپروائی کے خلاف سخت قدم اٹھا رہی ہے۔ ملک بھر میں کم از کم 38 میڈیکل کالجوں کی منظوری ختم کی جا چکی ہے اور تقریباً 100 میڈیکل کالجوں کے خلاف نوٹس جاری کر خامیوں کو ٹھیک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 19:51:32
اڈیشہ میں پیش آئے خوفناک ٹرین حادثہ کو لے کر حکومت اور ریل انتظامیہ پر کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں۔ تین ٹرینوں کے آپس میں متصادم ہونے کا واقعہ حیران کرنے والا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy