Sun, 03 Nov 2024 18:47:39SO Admin
ہندوستان نے کناڈا کے ایک نائب وزیر کی جانب سے حکومت ہند کے وزیر داخلہ کے خلاف بغیر ثبوت کے الزامات لگانے اور ہندوستانی سفارت کاروں کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کینیڈین حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں سے دو طرفہ تعلقات پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 18:37:10SO Admin
کرناٹک میں وقف زمینوں کا تنازعہ حالیہ دنوں میں شدت اختیار کر گیا ہے، جس نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر طبقات کو بھی بے چینی میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ زمینیں، جو وقف کی امانت ہیں اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مخصوص کی گئی تھیں، اب حکومتی مداخلت، سیاسی دعوؤں، اور مقامی کسانوں کے احتجاج کی زد میں ہیں۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 17:26:35SO Admin
بہار میں ترہت قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب کے معاملے پر این ڈی اے میں اندرونی اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ اس سیٹ کو جے ڈی یو کے کوٹے میں شامل کیا گیا ہے، جو دیویش چندر ٹھاکر کے سیتامڑھی سے ایم پی منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اس خالی نشست پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے، اور این ڈی اے نے جے ڈی یو کے امیدوار کے طور پر ابھیشیک جھا کو میدان میں اتارا ہے۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 17:21:39SO Admin
نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں 25 رنز کی جیت نے نیوزی لینڈ کو سیریز میں مکمل فتح دلائی۔ یہ کامیابی اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ پہلی بار کسی ٹیم نے بھارت کو اس کی اپنی سرزمین پر تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک
View more
Sun, 03 Nov 2024 17:04:01SO Admin
بھٹکل کی ایک خاتون دبئی میں ایک بلند عمارت سے گر کر جاں بحق ہوگئیں۔ مرحومہ کی شناخت فاطمہ روضہ بنت محمد علی عیدروسہ (عمر 32 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 12:58:05SO Admin
ادیاور پٹرول پمپ کے پاس پارک کی گئی لاری سے ایک ٹورسٹ منی بس ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کئی مسافر زخمی ہوگئے۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 12:54:04SO Admin
کڈبا - پانجا روڈ پر پیش آئے ایک المناک حادثے میں اسکوٹی سوار اس وقت ہلاک ہوگیا جب سڑک کنارے موجود ایک درخت اس کے اوپر گر پڑا ۔ اس حادثے کے پس منظر میں سڑک کنارے خطرہ بنے ہوئے تمام درخت کاٹنے اور مہلوک فرد کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بڑی دیر تک راستہ روک کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 12:31:35SO Admin
اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ شمالی غزہ کے حالات تباہ کن ہیں کیونکہ اسرائیل نے حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے نام پر وہاں اپنے حملے جاری رکھے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام اور اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے اطفال یونیسیف نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں شہری بھکمری، تشدد اور بیماریوں کے سبب موت کے دہانے پر ہے۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 12:14:19SO Admin
یوپی میں 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران، بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے نعروں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ حال ہی میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے "بٹیں گے تو کٹیں گے" کا نعرہ دیا تھا، جس کے جواب میں سماج وادی پارٹی نے "جوڑو گے تو جیتو گے" کا نعرہ پیش کیا۔ مایاوتی نے اب دونوں پارٹیوں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے ان کی حکمت عملیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy