Thu, 05 Jun 2025 19:27:03
7 جون سے 10 جون تک منائی جانے والی عیدالاضحیٰ کے پیش نظر جمعرات کو کاروار میں ہندو اور مسلم لیڈران پر مشتمل ایک اہم پیس میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں ضلع اُترکنڑا کی ڈپٹی کمشنر محترمہ کے. لکشمی پریا نے تمام مذاہب کے قائدین اور عوام سے پُر زور اپیل کی کہ وہ عید کی تقریبات امن، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے ساتھ منائیں۔
View more
Thu, 05 Jun 2025 17:32:06
سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جا رہی فرقہ وارانہ منافرت کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منگلورو سٹی پولیس نے شہر اور پورے جنوبی کنڑا ضلع میں سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کے مقصد سے اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔
View more
Thu, 05 Jun 2025 12:56:19
محکمہ موسمیات نے اتر کنڑا سمیت ریاست کے 20 سے زائد اضلاع کے لئے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے ان علاقوں میں جنوب مغربی مانسون کی بارش کا سلسلہ آج سے تیز ہو جائے گا ۔
View more
Wed, 04 Jun 2025 20:41:39
صحت و خاندانی بہبود کے وزیر اور ضلع دکشن کنڑا کے انچارج وزیر دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ "اندرا کینٹین" کم قیمت پر کھانے کی فراہمی کے ذریعے غریب اور مزدور طبقے کو فائدہ پہنچانے والی ایک مثالی قومی اسکیم بن چکی ہے۔
View more
Tue, 03 Jun 2025 18:59:06
ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشورا نے بتایا کہ ریاست کی ساحلی پٹی اور ملناڈ علاقے میں فرقہ وارانہ فسادات کے بڑھتے ہوئے خطرے پر روک لگانے کے لیے حکومت نے ایک اہم اور فعال قدم اٹھایا ہے اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی تشکیل کو منظوری دی ہے۔
View more
Tue, 03 Jun 2025 17:28:01
اتر کنڑا کے کاروار سے دکشن کنڑا کے منگلورو تک ایک ہی طرح کے سمندر اور گہرے پانیوں میں ماہی گیروں کی طرف سے مچھلیوں کا شکار کرنے کے باوجود اگر کاروباری نقطہ نظر سے ساحلی اضلاع کے اعداد و شمار ملاحظہ کریں ان کے بیچ بہت زیادہ فرق سامنے آتا ہے ۔
View more
Tue, 03 Jun 2025 13:58:16
جنوبی کنڑا پولیس نے فرقہ وارانہ زاویے سے ہو رہے قتل اور قاتلانہ حملوں سے درپیش خطرات پر قابو پانے کے لئے کڑی کارروائی کا رخ اپنایا ہے جس کے تحت ہندو جاگرن ویدیکے کے صدر مہیش شیٹی تیمارودی، سنگھ پریوار کے لیڈر بھرت کمڈیلو اور بی جے پی لیڈر ارون کمار پوتھیلا سمیت شرپسندوں کے زمرے میں آنے والے 36 افراد کو ضلع بدر کرنے کے لیے ابتدائی قانونی کارروائی شروع کی ہے ۔
View more
Tue, 03 Jun 2025 13:50:27
آر ایس ایس کلڈکا پربھاکر بھٹ کے اشتعال انگیز بیان پر کارروائی کرتے ہوئے بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ۔ لیکن پتہ چلا ہے کہ کرناٹکا ہائی کورٹ نے بھٹ کو عبوری راحت دیتے ہوئے اس کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی پر روک لگادی ہے۔
View more
Tue, 03 Jun 2025 13:47:28
ضلع دکشن کنڑا کے ایس پی ڈاکٹر ارون کہا قانون اور امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے مقصد سے غیر سماجی اور شرپسندانہ سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے پولیس کی طرف سے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش جائے گی ایسے لوگوں کے خلاف کڑی کارروائی ہوگی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy