Tue, 05 Nov 2024 10:23:18SO Admin
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے تازہ اطلاع جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 2000 روپے کے 98.04 فیصد نوٹ بینکنگ نظام میں واپس آ چکے ہیں۔ اب عوام کے پاس صرف 6970 کروڑ روپے مالیت کے 2000 روپے کے نوٹ باقی رہ گئے ہیں۔ آر بی آئی کے مطابق، 19 مئی 2023 کو کاروبار کے اختتام پر مجموعی طور پر 3.56 لاکھ کروڑ روپے کی مالیت کے 2000 روپے کے نوٹ گردش میں تھے، جو کہ 31 اکتوبر 2024 کو کاروبار ختم ہونے تک کم ہو کر 6970 کر
View more
Tue, 05 Nov 2024 10:20:06SO Admin
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ کھڑگے نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، جس کے اثرات عام لوگوں کی زندگیوں پر نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کو اپوزیشن پر جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے، انتخابی سیشن میں ملک کے اہم اور حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ کھڑگے کا کہ
View more
Tue, 05 Nov 2024 01:31:10SO Admin
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان سے وقف جائیدادوں کے حوالے سے کیے گئے یوٹرن پر سوال اٹھایا ہے۔ سدارامیا نے یاد دلایا کہ بومائی نے اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دوران وقف جائیدادوں کی حفاظت کا عزم ظاہر کیا تھا، لیکن اب سیاسی مقاصد کے تحت ان کے مؤقف میں تبدیلی آگئی ہے۔
View more
Mon, 04 Nov 2024 19:44:12SO Admin
ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ تعلقہ کے چگّلی گاؤں میں ہفتہ کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں بیل ڈرانے کے مقابلے کو دیکھنے کے دوران ایک نوجوان بیل کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 21 سالہ پرمیش سِدپّا ہریجن کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Mon, 04 Nov 2024 19:36:21SO Admin
کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے الزامات کو کہ وہ ضمانتوں اور وعدوں کو بھول گئے ہیں، بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو اپنے وعدے اچھی طرح یاد ہیں۔ پارٹی کے رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ مودی کو اپنے کئے گئے وعدوں کی فکر کرنی چاہیے اور انہیں ان کی تکمیل کی کوشش کرنی چاہئے۔ کانگریس نے وضاحت کی کہ وہ عوام کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
View more
Mon, 04 Nov 2024 19:02:12SO Admin
کنڑا راجیہ اتسوا کے موقع پر تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقدہ سرکاری عوامی تقریب کے دوران جالی پٹن پنچایت کی صدر محترمہ افشاں قاضیا نے 'بھونیشوری دیوی' کی شکل میں 'کنڑا ماتے' کے قدموں میں پھولوں کا نذرانہ پیش کرنے سے جو انکار کیا تھا اس کے خلاف بی جے پی اور سنگھ پریوار نے مورچہ کھول دیا ہے ۔
View more
Mon, 04 Nov 2024 18:04:35SO Admin
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے بعد ہونے والے پہلے اجلاس میں اسمبلی اسپیکر کا انتخاب کیا گیا، جس میں ایم ایل اے عبدالرحیم راتھر کو اسپیکر منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسمبلی میں دفعہ 370 کو دوبارہ نافذ کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے۔ پی ڈی پی نے اس خصوصی درجہ کے آرٹیکل 370 کے حق میں ایک تجویز پیش کی، جس پر اسمبلی میں کافی ہنگامہ آرائی ہوئی۔ پی ڈی پی ایم ایل اے کی اس تجویز نے اسمبلی میں بحث و
View more
Mon, 04 Nov 2024 17:49:01SO Admin
'وقف (ترمیمی) بل 2024' کے لیے تشکیل شدہ جے پی سی کی سرگرمیاں جاری ہیں، جس میں میٹنگز اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس دوران، جے پی سی کے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے وقف بل کے حوالے سے اپنی آراء پیش کرنے کے لیے مزید وقت کی درخواست کی ہے۔ اپوزیشن اراکین 5 نومبر کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں تاکہ اس معاملے
View more
Mon, 04 Nov 2024 17:37:10SO Admin
اتراکھنڈ کے الموڑا میں پیش آئے ایک خوفناک حادثہ کم از کم 36 افراد اور27 زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ پیر صبح گڑھوال-رام نگر روٹ پر سالٹ کے قریب پیش آیا، زخمیوں کی حالت دیکھ کر مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ اور راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy